" "
بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاون کا ایک سال مکمل، ٹائمز سکوائر نیویارک پر صدائے احتجاج بلند

ٹائمز سکوائر کے ڈیجیٹل بورڈز پر ”کشمیری لائیوز میٹر“ کے اشتہارات، پانچ اگست کو اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرہ اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بڑے آن لائن سیمینارز کا اعلان

 بھارتی لاک ڈاون کے خلاف منفرد انداز میں صداےت احتجاج بلند کرنے والوں کا کہنا ہے کہ دنیا اور امریکی عوام کی توجہ کشمیر میں بالخصوص ایک سال سے مسلسل لاک ڈاون اور محاصرہ میں زندگی بسر کرنے والے مظلوم کشمیریوںکی جانب دلانا چاہتے ہیں

نیویارک (محسن ظہیر سے ) مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو لاک ڈاو¿ن میں رکھے جانے کا ایک سال مکمل ہونے پر امریکہ بھر میں صدائے احتجاج بلند کی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں نیویارک کے مصروف ترین علاقے ٹائمز سکوائر کی بلند و بالا بلڈنگز پر نصب ڈیجیٹل بِل بورڈز پر مسلسل چلنے والے اشتہارات امریکی عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں ۔ جگمگاتے ڈیجیٹل بورڈز پر کشمیر میں بھارتی لاک ڈاون اور محاصرہ کے خلاف ” کشمیریوں کی زندگی اہم ہے“(Kashmiri lives matter) ، کشمیر کا محاصرہ (Kashmir Siege Day, 5 August 2020)اور ”کشمیری آزادی چاہتے ہیں“ جیسے نعرے اور پیغامات درج ہیں جو کہ ڈیجیٹل بورڈز پر بارباراور مسلسل 24گھنٹے چل رہے ہیں اور امریکی عوام کو اپنی توجہ کا مرکز بنا رہے ہیں ۔
ٹائمز سکوائر نیویارک جس کا نیویارک ہی نہیں بلکہ امریکہ کے مصروف ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے ، پر بھارتی لاک ڈاون کے خلاف منفرد انداز میں صدائے احتجاج بلند کرنے والوں کا کہنا ہے کہ دنیا اور امریکی عوام کی توجہ کشمیر میں بالخصوص ایک سال سے مسلسل لاک ڈاو¿ن اور محاصرہ میں زندگی بسر کرنے والے مظلوم کشمیریوںکی جانب دلانا چاہتے ہیں ۔
امریکن پاکستانی کمیونٹی کی ایک اہم نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی (اے پی پیک ۔APPAC) کے زیر اہتمام کشمیرکی صورتحال پر اہم آن لائن سیمینار ہوگا جس سے امریکی سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن سینیٹر باب مینیڈیز اور سینیٹر کوری بوکر سمیت دیگر امریکی شخصیات کو خطاب کی دعوت دی گئی ہے
پانچ اگست کو نیویارک میںاقوام متحدہ کے سامنے کشمیری و پاکستانی امریکن کمیونٹی کی تنظیمیں احتجاجی مظاہرہ بھی کریں گی ۔ نیویارک میں کورونا وبا کا زور ختم ہونے کے بعد یہ اقوام متحدہ کے سامنے پہلا احتجاجی مظاہر ہ ہوگا۔
مسلم امریکن کمیونٹی کی ایک اہم تنظیم ”اکنا کونسل فار سوشل جسٹس “ کی جانب سے پانچ اگست کو کشمیر میں قابض بھارتی سیکورٹی فورسز اور مودی حکومت کے مظالم کے خلاف منفرد انداز میں ”ڈیجیٹل انسانی زنجیر “ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد اقوام عالم کی توجہ مظلوم کشمیریوں کی جانب دلانا ہے ۔
امریکہ میں آن لائن میٹنگ اور ویبنار کا بھی اعلان کیا گیا ہے جن میں واشنگٹن اور اقوام متحدہ سمیت امریکہ میں تعینات پاکستانی سفارتکار ، اہم امریکی شخصیات اور امریکی و عالمی سکالرز خطاب کریں گے ۔پاکستانی و کشمیری امریکن تنظیموں و اہم شخصیات کا کہنا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور نہتے کشمیریوں کی صورتحال پر عوامی رائے عامہ کو متحرک کرنے کے سلسلے کو پانچ اگست تک ہی نہیں بلکہ اس وقت تک جاری رکھیں گے کہ جب تک کشمیری عوام کا ان کے حقوق نہیں مل جاتے ۔

August 5 will mark one year of military lockdown in Indian administered Kashmir.

Kashmir’s grim one-year lockdown anniversary

Related Articles

Back to top button