پاکستان

”کوپو“ کی جانب سے مستحق افراد میں مالی امداد تقسیم

کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن  کی جانب سے کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے

کورونا وائرس وبا کے دوران غریب و مستحق ایسے نیویارکرز کہ جن کو وبا کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی مالی مدد، بینیفٹس وغیرہ نہیں ملی کو ، پانچ سوڈالرز فی کس کے حساب سے ”کیش اسسٹنٹس“ دی گئی ہے
”کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن “ (کوپو۔COPO) کی جانب سے اب تک 150مستحق و غریب افراد میں پانچ سو ڈالرز فی کس کے حساب سے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز کی امداد تقسیم کی جا چکی ہے، محمد رضوی
کیش اسسٹنٹس“ کے لئے کسی بھی قسم کے لیگل سٹیٹس یا دستاویزات وغیرہ کی ضرورت نہیں ۔ نیویارک کے رہائشیوں سے شناخت اور پتے کے سلسلے میں محض بنیادی معلومات حاصل کی جاتی ہیں،”کوپو“

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک کی پاکستانی و امیگرنٹ کمیونٹیز کی خدمت خلق میں پیش پیش تنظیم ”کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن “ (کوپو۔COPO) کی جانب سے کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ ”کوپو“ تنظیم جو کہ گذشتہ چارسے زائد ماہ کے دوران بالخصوص اور اس سے پہلے مستحق و غریب نیویارکرز میں بلا امتیاز اشیائے خوردو نوش تقسیم کررہی ہے ، کی جانب سے اب کورونا وائرس وبا کے دوران غریب و مستحق ایسے نیویارکرز کہ جن کو وبا کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی مالی مدد، بینیفٹس وغیرہ نہیں ملی کو ، پانچ سوڈالرز فی کس کے حساب سے ”کیش اسسٹنٹس“ دی گئی ہے ۔
”کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن “ (کوپو۔COPO) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد رضوی کے مطابق اب تک 150مستحق و غریب افراد میں پانچ سو ڈالرز فی کس کے حساب سے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز کی امداد تقسیم کی جا چکی ہے ۔
گذشتہ جمعہ کو ”کوپو“ کے آفس میںایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مستحق افراد میں پانچ سو ڈالرز کی ”کیش اسسٹنٹس“ تقسیم کی گئی ۔ محمد رضوی نے تقریب کے دوران شرکاءمیں ”کیش اسسٹنٹس“ تقسیم کی ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ”کوپو“ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرنے کہا کہ ”کیش اسسٹنٹس“ کے لئے کسی بھی قسم کے لیگل سٹیٹس یا دستاویزات وغیرہ کی ضرورت نہیں ۔ نیویارک کے رہائشیوں سے شناخت اور پتے کے سلسلے میں محض بنیادی معلومات حاصل کی جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ”کوپو“ کیتھولک چیریٹی سمیت ڈونرز کی مشکور ہے کہ جنہوں نے اس امداد کے اہتمام میں ”کوپو‘ ‘ کے ساتھ تعاون کیا ۔
محمد رضوی نے کہا کہ اس امداد سے ان لوگوں کی مدد ہوئی ہے کہ جن کو کورونا وائرس وبا کے دوران کسی بھی قسم کی مالی مدد حاصل نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پانچ سو ڈالرز کی کیش اسسٹنٹس صرف ایک بار کے لئے ہے تاہم ہم سمجھتے ہیں کہ اس امداد سے مستحقین کو اپنی مالی ضروریات پوری کرنے میں کسی حد تک مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد بلا امتیاز مستحقین میں تقسیم کی گئی ہے اور ”کوپو“ کی کوشش ہے کہ مدد کے سلسلوں کو ہر ممکن طریقے سے جاری رکھا جائے ۔
محمد رضوی نے کہا کہ ”کوپو“ تنظیم کے زیر اہتمام گذشتہ کئی ماہ سے اور بالخصوص کورونا کے مہینوں کے دوران فوڈ پینٹری کا سلسلہ جاری ہے، ہر ہفتے سینکڑوں مستحق افراد میں اشیائے خوردو نوش تقسیم کی جاتی ہیں ۔ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ہم ضرورت مند افراد سے کہیں گے کہ وہ بلا جھجھک ”کوپو“ آفس سے رابطہ کریں یا جمعہ کو دوپہر 12بجے کوپو آفس سے اشیائے خوردو نوش حاصل کریں ۔
کوپو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی جانب سے میڈیا کے ارکان کو ”کوپو“ کی جانب سے خریدے گئے ایک بالکل نئے ”فوڈ پینٹری ٹرک“ کا معائنہ بھی کروایا گیا۔ محمد رضوی نے کہا کہ اس موبائیل فوڈ پنٹری ٹرک کی وجہ سے اب ہم بروکلین میں مختلف حصوں میں مستحق افراد تک اپنی اور ان افراد کی اشیاءخوردو نوش کے حصول تک رسائی کے دائرہ کار کو وسعت دیں گے ۔ ان تمام کاموں کامقصد اس مشکل وقت میں ضرورت مند افراد کی مدد کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر اس تنظیم اور افراد کی خدمات کو سراہتے ہیں کہ جو اس مشکل وقت میں دوسروں کی مدد کررہے ہیں ۔

COPO cash assistance

Related Articles

Back to top button