چھ سوڈالرز ”ان امپلائمنٹ بینیفٹس“ کے توسیع کے حق میں ہوں،سپیکر
ریپبلکن کہتے ہیں کہ وہ 600ڈالرز ہفتہ کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں ، میں کہتی ہوں کہ میں دو کھرب ڈالرز کے پیکج میں سے 83فیصد فنڈز ریپبلکن نے جن کو دئیے ، اس بارے بات کرنا چاہتی ہوں
امریکہ میں بے روز گار ہونے والے لاکھوں خاندانوں کا انحصار ،ان امپلائمنٹ بینیفٹس کی مد میں ملنے والے چھ سو ڈالرز ہفتہ پر ہے ۔ ریپبلکن ورکنگ فیملیز کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں جو کہ قابل قبول نہیں ہے
واشنگٹن ڈی سی ( اردونیوز ) امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی اور سینٹ میں اقلیتی لیڈر سینیٹرچارلس شومر نے کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے بے روز گار ہونے والے امریکی شہریوں کو ”ان امپلائمنٹ بینیفٹس“ کی مدد میں مسلسل 600ڈالرز ہفتہ جاری رکھنے کے حق میں ہیں ۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پلوسی کا کہنا ہے کہ ریپبلکن کہتے ہیں کہ وہ 600ڈالرز ہفتہ کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں ، میں کہتی ہوں کہ میں دو کھرب ڈالرز کے پیکج میں سے 83فیصد فنڈز ریپبلکن نے جن کو دئیے ، ان کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں ۔ سپیکر پلوسی نے مزید کہا کہ امریکہ میں بے روز گار ہونے والے لاکھوں خاندانوں کا انحصار ،ان امپلائمنٹ بینیفٹس کی مد میں ملنے والے چھ سو ڈالرز ہفتہ پر ہے ۔ ریپبلکن ورکنگ فیملیز کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں جو کہ قابل قبول نہیں ہے ۔
سینٹر چار لس شومر نے کہا کہ ہم ریپپبلکن کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں اگر ریپبلکن ریت سے سر نکال کر عملی کردار ادا کریں۔
Speaker Pelosi: Committed to additional $600 in unemployment benefit payments