پاکستان

ریپبلکن پارٹی کا فلوریڈا میں محدود صدارتی کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ

پارٹی کے نئے پلان کے مطابق وائرس کی صورتحا ل کے پیش نظر کنونشن میں محدود تعداد میں مندوبین اور لوگ شریک ہوں گے

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے )ریپبلکن پارٹی نے آئندہ ماہ امریکی ریاست فلوریڈا میں منعقد ہونیوالے صدارتی الیکشن کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ریاست فلوریڈا کورونا وائرس کے پھیلاوکے حوالے سے مرکز بنی ہوئی ہے۔پارٹی کے نئے پلان کے مطابق وائرس کی صورتحا ل کے پیش نظر کنونشن میں محدود تعداد میں مندوبین اور لوگ شریک ہوں گے ۔ کنونشن میں تقاریر کی تعدادبھی کم کی جا رہی ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں صدارتی الیکشن سے پہلے پارٹی کنونشن میں پارٹی امیدوار کو باقاعدہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کرتی ہے۔اس کنونشن میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری ٹرم کے لئے صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا۔
ریپبلکن کنونشن میں پارٹی کے کل 25سو مندوبین کو شرکت کی اجازت ہو گی اور ہر مندوب اپنے ساتھ ایک مہمان کو بھی لا سکتا ہے ۔یوں کنونشن میں کل شرکاءکی تعداد سات ہزار ہو گی ۔
ریپبلکن نیشنل کمیٹی کیی چئیر ومین رونا میک ڈینئل کی جانب سے پارٹی مندبین کو خصوصی خط ارسال کئے گئے ہیں جس میں انہیں کنونشن میں شرکاءکے حوالے سے کی جانیوالی تبدیلیوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ا س کنونشن میں جب دوسری ٹرم کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر نامزد کیا جائے گا تو وہ اپنی نامزدگی کو قبول کریں گے اور کنونشن سے اہم خطاب بھی کریں گے ۔ کنونشن سے صداری امیدوار کے خطاب کو قومی سطح پر اہمیت دی جاتی ہے اور صدارتی امیدوار اس خطاب میں اپنا لائحہ عمل اور پالیسیوں کے اہم نکات پر مفصل انداز میں روشنی ڈالتا ہے ۔

Republican convention in Florida to be scaled back due to coronavirus

Related Articles

Back to top button