بروکلین میں”PAYO“کے زیر اہتمام فورتھ آف جولائی
پاکستانی کمیونٹی کے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین (نیویارک) پر امریکہ کے یوم آزادی کی تقریب میں بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈم سمیت اہم شخصیات کی شرکت
نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کے جواں سال کمیونٹی ارکان کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن (PAYO)کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی یوم آزادی امریکہ (فورتھ آف جولائی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ اس سلسلے میں ”پائیو“ آفس پر امریکی قدر آور پرچم لہرایا گیا۔ تقریب میں بروکلین بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز ، پولیس ڈپٹی چیف چارلس شول ، کیپٹن عدیل رانا ، کیپٹن وحید اخترسمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ PAYOکے جواد شبیر، وکیل احمد سمیت دیگر عہدیداران نے بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز اور ڈپٹی پولیس چیف شول سمیت دیگر مہمانان کے ساتھ مل کر امریکی پرچم کشائی کی ، اس موقع پر کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین ”ہیپی فورتھ آف جولائی “ کے نعروں سے گونج اٹھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ”پائیو“ کے عہدیداران نے مہمانان خصوصی کا شکرئیہ ادا کیا اور ان کے ساتھ ملکر فورتھ آف جولائی کا کیک بھی کاٹا۔بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز نے کہا کہ ”پائیو “ ٹیم کو مبارکباد دی ۔
PAYO celebrates 4th of July at Coney Island Avenue, Brooklyn also known as “little Pakistan.”