" "
بین الاقوامی

یورپی ممالک کےلئے پی آئی اے کی پروازوں پر 6ماہ کی پابندی

نوٹفکیشن کے تحت آئندہ چھ ماہ کے لئے پی آئی اے کی کوئی بھی پرواز کسی بھی یورپی ملک میں نہیں جا سکے گی،یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی

لندن (اردونیوز ) یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے یورپین یونین کے لئے فضائی اجازت نامہ کو چھ ماہ کےلئے معطل کر دیا ہے۔ اجازت نامہ کا اطلاق یکم جولائی 2020سے شروع ہو جائےگا۔یورپین یونین کی ائیر سیفٹی ایجنسی نے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔اس نوٹفکیشن کے تحت آئندہ چھ ماہ کے لئے پی آئی اے کی کوئی بھی پرواز کسی بھی یورپی ملک میں نہیں جا سکے گی ۔پابندی کا اطلاق پی آئی اے کی کمرشل پرواز کے کراچی میں پیش آنیوالے حادثے کے بعد پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور کا یہ بیان کہ ائیرلائینز میں ایسے پائلٹ بھی ہیں کہ جن کے لائسنس جعلی ہیں ، کی وجہ سے ہوا۔پی آئی اے جسے پہلے ہی مالی بحران اور انتظامیہ چیلنجوں کا سامنا ہے ، کےلئے یورپی یونین کا یہ فیصلہ کسی بڑے سیٹ بیک سے کم نہیں ۔

سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کا نجی ٹی وی ”جی این این “ کو دئیے گئے انٹرویو میں کہنا ہے کہ آٹھ دس سال پہلے پی آئی اے کے جہازوں پر ”سافا“ کی کچھ پابندیاں لگی تھیں ،وہ پابندیاں 2008-2009میں ختم کروائی گئیں ۔یورپین یونین سیفٹی کے مسلہ پر ہمیشہ سخت پالیسی پر عمل پیرا رہتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پی آئی اے کے جہاز کے حادثے کے بعد ہی اندازہ تھا کہ اس حادثے کے ائیرلائینز پر کیا اثرات مرتب ہوں گے ۔ایک سوال کے جواب میں اعجاز ہارون کا مزید کہنا تھا کہ یورپ کے بعد دیگر ممالک کی جانب سے بھی ایسے اقدام متوقع ہیں ۔نجی ٹی وی گی این این کو دئیے گئے انٹرویو میں اعجاز ہارون نے مزید کہا کہ ایک دفعہ خود اعلان کر دیا جاتا ہے کہ ائیرلائینزکے اتنے لوگ غیر لائسنس یافتہ ہیں یا ان کے جعلی لائسنس ہیں تو پھر کیا توقع کی جا سکتی ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر چہ برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہو گیا ہے تاہم توقع کی جا سکتی ہے کہ برطانیہ کی جانب سے بھی پابندی لگ سکتا ہے ۔ اس مسلہ کا حل یہ ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کی جائے جو پی آئی اے کے معاملات کو دیکھ کر اقدامات تجویز کرے ۔ اس کمیشن میں عالمی اداروں کے ماہرین کو بھی شامل کیا جائے ۔کمیشن ان تمام لوگوں کو ”کلین آو¿ٹ “ کر دے کہ جن کے لائسنس مشکوک یا جعلی ہیں ۔ پھر سب ٹھیک ہو جائے گا۔

The #EuropeanUnion Air Safety Agency (EASA) has #suspended the authorisation for #Pakistan‘s national #airline to operate in #Europe for six months, the airline’s spokesman said on Tuesday.

Related Articles

Back to top button