پاکستان

نیویارک میں تین پاکستانی امریکن کشمیری کار حادثے میں جاں بحق

کار حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں سکندر چوہدری ، افتخار نذیر، ناصر محمود شامل ہیں جبکہ عمران رضا اور فیصل چوہدری زخمی ہوئے ، حادثے کا شکار ہونیوالی دوسری کار کے دونوں امریکی بھی جاں بحق

نیویارک (محسن ظہیر سے )نیویارک میں کرونا کی وجہ سے کئی ماہ تک گھروں میں محدود رہنے والے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین جواں سال پاکستانیوں کےلئے تفریحی سفر جان لیوا ثابت ہوا اور کارحادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔ اسی حادثے میں دوسری کار جس سے حادثہ ہوا، میںسوار دو امریکی خواتین بھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق میر پور، آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سات قریبی دوست جن میں تین قریبی عزیز بھی تھے ،سکندر سلطان چوہدری ، افتخار نذیر، ناصر محمود، عمران رضا، فیصل چوہدری، بلال چوہدری اور احمد نیویارک میں کرونا وائرس وبا کی وجہ سے گذشتہ کئی ماہ سے گھر پر موجود تھے ۔ اتوار28جون کی صبح وہ دو گاڑیوں میں نیویارک سٹیٹ کے بالائی علاقے ”اپ سٹیٹ‘ ‘ کے ایک تفریحی مقام پر گھومنے کے لئے گئے جہاں انہوں نے پورا دن اکٹھے گذارا اور شام کو واپس بروکلین (نیویارک) میں واقع اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔
روٹ79پر گھر واپسی کے سفر کے دوران مذکورہ دوستوں کی ایک کاراوورٹیک کے دوران بروم کاو¿نٹی کے علاقے میں مخالف سمیت سے آنیوالے ٹویوٹاپِک اَ پ گاڑی سے ٹکرا گئی ۔دونوں گاڑیوں کے آمنے سامنے ہونیوالے اس کار حادثے میں مشرق کی جانب جانیوالی گاڑی جس میں پانچ جواں سال پاکستانی امریکن کشمیری سوار تھے ، میں سے تین سکندر سلطان چوہدری ، افتخار نذیر، ناصر محمود موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ باقی دو مسافر وں میں عمران رضا شدید زخمی ہوا جبکہ فیصل چوہدری زخمی ہوا تاہم اس کی حالت نازک نہیں ۔
اسی طرح مخالف سمت (مغرب) سے آنیوالے جس ٹویوٹا پک اپ گاڑی سے ان کی کار ٹکرائی جس میں سوار دو امریکی خواتین بھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں ۔
جب مذکورہ کار حادثہ ہوا تو اس حادثے کا شکار ہونیوالے گاڑی کے پیچھے ان کے دو دوست بلال چوہدری اور احمد الگ سے آرہے تھے جنہوں نے حادثہ ہوتے موقع پر دیکھا ۔انہوں نے فوری طور پر پولیس اور ایمبولنس کو کال کی اور گھر بھی اطلاع دی ۔ پولیس اور ایمبولنس جب موقع پر پہنچی تو اس بدقسمت حادثے میں پانچ افراد جاں بحق ہو چکے تھے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔
حادثے میں جاں بحق ہونیوالے تین پاکستانی امریکن کشمیری جواں تھے اور ان کی عمریں تقریباً تیس سال کے لگ بھگ تھیں ۔تینوں ”اوبر“ چلا کر اپنا روز گارکماتے تھے لیکن نیویارک میں کرونا وائرس وبا کی وجہ سے اپنے گھروں پر ہی محدود تھے ۔ نیویارک میں دوسرے مرحلے اور بعض علاقوں میں تیسرے مرحلے میں معیشت اور سٹیٹ پارک وغیرہ کھولے جانے کے بعد انہوں نے ایک دن کے لئے تفریح پر نیویارک کے بالائی علاقوں میں جانے کا فیصلہ کیا لیکن بد قسمتی سے پانچ میں سے تین افراد کے لئے یہ ان کی زندگی کا آخری سفر بن گیا ۔
حادثے میںضان بحق ہونیوالے سکندر سلطان چوہدری مرحوم کے والد صوفی نذیر محمد چوہدری میر پور پریس کلب کے سابق صدر بھی رہے اور گذشتہ کچھ سالوں سے امریکہ منتقل ہو گئے ہیں ۔ سکندر چوہدری کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں ۔حادثے میں جاں بحق ہونیوالے ناصر محمود مرحوم ان کے برادر نسبتی تھے جو کہ شادی شدہ تھے اور کوئی بچہ نہیں تھا جبکہ افتخار نذیر مرحوم جو تین سال قبل امریکہ آیا تھا، کی فیملی میر پور (پاکستان) میں ہے۔ ان کے پسماندگان میں دو بیٹے ، دو بیٹیاں اور بیوہ شامل ہیں ۔
حادثے میں زخمی ہونیوالے عمران رضا کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے تاہم انہیں ہر ممکن طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ فیصل چوہدری زخمی ہوئے لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ فیصل چوہدری حادثےءمیں جاں بحق ہونیوالے سکندر چوہدری کے فرسٹ کز ن اور صوفی نذیر محمد چوہدری کے بھائی حنیف محمد چوہدری کے بیٹے ہیں ۔
مرحومین کی نماز جنازہ یکم جولائی کو مکی مسجد بروکلین (نیویارک) میں ادا کی جائے گی ۔

سکندر چوہدری مرحوم کی اپنے والد صوفی نذیر محمد چوہدری کے ساتھ ایک تصویر

The Tioga County Sheriff’s Office says an investigation revealed that after a two-car head-on collision, five total people were pronounced dead on Sunday.

Tioga County Sheriff’s Office, Broome County, Wilson Hospital, Ch Sikander Brooklyn New York, Sufi Nazir New York

Related Articles

Back to top button