دنیا کرونا وائرس وبا کے ”ایک نئے اور خطرناک مرحلے “ میں داخل ہو گئی ہے ، عالمی ا دارہ صحت
عالمی سطح پر بھی وائرس کے پھیلاو کی صورتحال ابتر ہو رہی ہے ۔ دنیا کے 81ممالک میں کرونا وائرس پھیل جبکہ 36ممالک میں سکڑ رہا ہے ، ڈاکٹر ٹیڈ روز ایڈہا نام
نیویارک (محسن ظہیر سے ) دنیا کرونا وائرس وبا کے ”ایک نئے اور خطرناک مرحلے “ میں داخل ہو گئی ہے ،یہ بات عالمی ا دارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار کی جانب سے کہی گئی ہے ۔یہ تنبیہ ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے کہ جب امریکہ میں ایک طرف معیشت کو کھولا جا رہا ہے جبکہ ملک (امریکہ ) کی جنوبی اور مغربی ریاستوں میں کرونا وائرس کیسوںکی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
امریکی ریاستوں فلوریڈا، اوکلا ہاما، ساوتھ کیرولینا، ایری زونا میں اس ہفتے کرونا کیسوں کی روزانہ کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔امریکی ریاست ٹیکساس میں صرف گذشتہ ایک ما ہ میں کرونا کیسوں کی تعداددوگنا ہو گئی اور اب”نیویارک ٹائمز “کے مطابق ٹیکساس امریکہ کی چھٹی ریاست بن گیا ہے کہ جہاں کرونا کیسوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔اس صورتحال کے پیش نظر امریکہ بھر میںبڑی کمپنیاں اور سپورٹس ٹیم اپنی نئی حکمت عملی مرتب کررہی ہیں ۔ایپل کمپنی کی جانب سے ملک کی چارریاستوں میں موجود گیارہ سٹور بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکہ کی دو بڑے بیس بال کلب فلا ڈیلفیا اور ٹورنٹو بلیو او ایک ہاکی ٹیم کی جانب سے اپنی ٹریننگ سنٹرز بند کر دئیے گئے ہیں ۔
عالمی سطح پر بھی وائرس کے پھیلاو¿ کی صورتحال ابتر ہو رہی ہے ۔ دنیا کے 81ممالک میں کرونا وائرس پھیل جبکہ 36ممالک میں سکڑ رہا ہے ۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈ روز ایڈہا نام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے ممالک اپنی معیشت کھولنا چاہتے ہیں لیکن یہ بھی واضح رہے کہ کرونا وائرس پھیل رہا ہے ۔یہ ایک خطرناک وائرس ہے اور بہت سے لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں ۔
چین جس نے کچھ عرصہ قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نےوائرس کا خاتمہ کر دیا ہے ، اب اس کے اہم شہر بیجنگ میں وائرس نمودار ہو گیا ہے اور پھیل رہا ہے ۔اس صورتحال کے پیش نظر21ملین آبادی کے شہر بیجنگ میں سکولوں کی بندش سمیت نئی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں ، جنوبی کوریا کی جانب سے بھی وائرس کی نئی لہر رپورٹ کی جا رہی ہے ۔
’نیویارک ٹائمز ‘ کے مطابق انڈیا کہ جس نے ملک کی ایک ارب 30کروڑ آبادی کو لاک ڈاو¿ن میں رکھا ، میں اس ہفتے کرونا وائرس کیسوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔
Coronavirus, WHO