پاکستان

پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین کا 70پریسنٹ اور زخمی ہونیوالے پولیس آفیسرز کے ساتھ اظہاریکجہتی

راجہ کمیونٹی سنٹر کے راجہ آزاد گل ، مرچنٹس ایسوسی ایشن بروکلین کے جاوید خان اور عزیز بٹ اور ہیپی فیملی سینئر سنٹر کی ذکیہ خان نے کمیونٹی کی جانب سے اظہار یکجہتی کیا

واضح رہے کہ 3جون کو بروکلین (نیویارک) میں ہونیوالے احتجاجی مظاہروںکے دوران تین پولیس آفیسرز زخمی ہوگئے تھے ، زخمی پولیس آفیسرز کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ، راجہ آزاد گل
جاوید خان اور عزیز بٹ نے کہا کہ 70پریسنٹ نے ہمیشہ کمیونٹی کی خدمت میں ہر ممکن کردارادا کیا ہے اور انہوں نے بلا امتیاز اور رنگ و نسل ہر کمیونٹی کی مدد کی ہے ۔ کمیونٹیز بھی ان سے تعاون کریں
مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جاویدخان اور عزیز بٹ نے فرائیڈ چکن سمیت فوڈ کا خصوصی انتظام ، ہیپی فیملی سینئر سنٹرکے ڈائریکٹر احسن خان اور عبدل نے پولیس حکام کو راجہ آزاد گل کے ہمراہ گلدستہ پیش کیا کیا

نیویارک (اردو نیوز ) بروکلین ، نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی نے 70پریسنٹ کے تمام حکام و اہلکاروں سمیت بالخصوص ان تین پولیس آفیسرز سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے کہ جو 3جون کو بروکلین میں ہونیوالے احتجاجی مظاہروں کے دوران اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دینے ہوئے زخمی ہو گئے ۔
اس سلسلے میں پاکستانی کمیونٹی کے مقامی رہنما و راجہ کمیونٹی سنٹر کے راجہ آزاد گل کمیونٹی کے دیگر اہم قائدین جن میں مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جاوید خان ، عزیز بٹ اور ہیپی فیملی سینئر سنٹر کی ذکیہ خان سمیت دیگر شامل ہیں ، کی ایماءپر 70پریسنٹ گئے جہاں انہوں نے کمانڈنگ آفیسر سمیت 70پریسنٹ کے حکام اور آفیسرز سے ملاقات کی اور کمیونٹی کی جانب سے انکے ساتھ اظہار یکجہتی کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ پوری پاکستانی کمیونٹی دعا گو ہے کہ زخمی ہونیوالے پولیس آفیسرز جلد از جلد مکمل طور پر صحت یاب ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی دعا گو ہے کہ موجودہ حالات میں فرائض ادا کرنیوالے پولیس حکا م اور آفیسرز بھی محفوظ رہیں ۔
راجہ آزاد گل نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ امریکہ کے موجودہ حالات جلد از جلد بہتر ہوں ۔۔ انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاجی مظاہرے سب کا حق ہے ۔ ان مظاہروں میں عوام اور اپنی ڈیوٹی کرنے والے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جان و مال کا بھی خاص خیا ل رکھنا چاہئیے اور معاملات کو افہا م و تفہیم سے حل کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوگوار سیاہ فام کمیونٹی جو کہ پرامن طور پر اپنی آواز بلند کررہی ہے ، کے غم میں بھی برابر کی شریک ہیں۔
جاوید خان اور عزیز بٹ نے کہا کہ 70پریسنٹ نے ہمیشہ کمیونٹی کی خدمت میں ہر ممکن کردارادا کیا ہے اور انہوں نے بلا امتیاز اور رنگ و نسل ہر کمیونٹی کی مدد کی ہے ۔ کمیونٹیز بھی ان سے تعاون کریں ۔
پریسنٹ میں پولیس حکام و اہلکاروں کے لئے مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جاویدخان اور عزیز بٹ کی جانب سے فرائیڈ چکن سمیت فوڈ کا خصوصی انتظام کیا گیا جبکہ ہیپی فیملی سینئر سنٹر کی جانب سے سنٹر کے ڈائریکٹر احسن خان اور عبدل نے پولیس حکام کو راجہ آزاد گل کے ہمراہ گلدستہ پیش کیا اور اپنی پرخلوص تمناوں کا اظہار بھی کیا ۔

Related Articles

Back to top button