نیویارک میں پر تشدد احتجاجی مظاہروں کو برداشت نہیں کر سکتے ، مئیر بلا ڈبلاز یو
لوگوں کو آزادی اظہار کی ہمیشہ ہر ممکن آزادی کو یقینی بنایا جاتا ہے لیکن ہم نیویارک میں پر تشدد احتجاجی مظاہروں کو نہ برداشت کر سکتے ہیں اور نہ ہی اجازت دے سکتے ہیں
نیویارک (اردونیوز ) مئیر بل ڈبلازیو نے کہا ہے کہ نیویارک شہر سے زیادہ پر امن احتجاجی مظاہروں کےلئے کبھی بھی کوئی بھی موزوں شہر نہیں رہا ۔ یہاں لوگوں کو آزادی اظہار کی ہمیشہ ہر ممکن آزادی کو یقینی بنایا جاتا ہے لیکن ہم نیویارک میں پر تشدد احتجاجی مظاہروں کو نہ برداشت کر سکتے ہیں اور نہ ہی اجازت دے سکتے ہیں ۔ نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مئیر ڈبلازیو نے کہا کہ نیویارک میں ہونیوالے احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے جن اہم معاملات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں تفتیش کریں گے ۔
مئیر نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ امن اور افہام وتفہیم کے لئے اپنا کردارادا کررہے ہیں ، ہم ان کی کوششوں کو سراہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس مشکل وقت میں مل کرایک ساتھ چلنا ہے ۔
پولیس کمشنر ڈرموٹ شے نے خطاب کرتے ہوئے نیویارک میں ہونیوالے احتجاجی مظاہروں کی تفصیلات اور پولیس کے کردار پر روشنی ڈالی ۔انہوںنے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ احتجاجی مظاہرے پر امن اور قانون کے مطابق ہوں ۔کسی قسم کی املاک کو کوئی نقصان نہ پہنچے ۔