پی آئی اے کی امریکہ کےلئے 12کی بجائے 6فلائٹس کیوں؟
پاکستانی میڈیا اور کمیونٹی میں یہ تاثر موجود تھا کہ پی آئی اے کی امریکہ کے لئے کل 12فلائٹس چلائی جائیں گی لیکن ایمبسی کی پریس ریلیز میں 12کی بجائے چھ کی تعدادنے کنفیوژن پیدا کر دی
پاکستانی ایمبسی کے حکام سے استفسار کیا گیا تو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی ایک خصوصی پرواز امریکہ آئے گی اور یہاں سے وہ مسافروں کو لے کر جائے گی تو یہ دو فلائٹس شمار کی جائیں گی
نیویارک (اردونیوز ) پاکستا کی قومی ائیر لائیز پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز 10مئی کو واشنگٹن ڈی سی کے ڈلاس ائیرپورٹ سے امریکہ میں پھنسے ہوئے 200پاکستانیوں کو لیکر وطن واپس روانہ ہوئی ۔ اس سلسلے میں پاکستان ایمبسی واشنگٹن ڈی سی کی جانب سے جاریکردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ امریکہ کے لئے چھ خصوصی پروازوں میں سے پہلی پرواز پاکستانیوں کو لے کر روانہ ہو گئی۔
پاکستانی میڈیا اور کمیونٹی میں یہ تاثر موجود تھا کہ پی آئی اے کی امریکہ کے لئے کل 12فلائٹس چلائی جائیں گی لیکن ایمبسی کی پریس ریلیز میں 12کی بجائے چھ کی تعدادنے کنفیوژن پیدا کر دی ۔ اس سلسلے میں پاکستانی ایمبسی کے حکام سے استفسار کیا گیا تو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی ایک خصوصی پرواز امریکہ آئے گی اور یہاں سے وہ مسافروں کو لے کر جائے گی تو یہ دو فلائٹس شمار کی جائیں گی ۔ یوں جب چھ فلائٹس یہاں آئیں گی اور وہی فلائٹس جب واپس جائیں گی تو وہ بھی الگ سے چھ فلائٹس ہی شمار ہو ںگی ۔ اس لحاظ سے امریکہ کے لئے پی آئی اے کی کل بارہ فلائٹس بنیں گی ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 10مئی کو پی آئی اے کی جو پرواز امریکہ آئی ، وہ خالی آئی لیکن یہاں سے مسافروں کو لے کر واپس گئی ۔ یوں اگر 12فلائٹس کو ”آنیاں اور جانیاں “ کے فارمولہ سے دیکھا جائے تو ریونیو کے لحاظ سے پی آئی اے کی امریکہ کے لئے کل چھ ریونیو فلائٹس چلیں گی ۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 10مئی کو واشنگٹن آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پک کے 7822ٹورنٹو (کینیڈا) سے ہو کر واشنگٹن پہنچی تھی ۔
واضح رہے کہ 10مئی کو پہلی فلائٹ کی روانگی کے بعد اب پانچ مزید فلائٹس امریکہ سے پاکستان کے لئے روانہ ہوں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں تقریباً 12سو پاکستانی اور پاکستانی امریکن واپس جانا چاہتے ہیں اور سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ اتنی تعداد میں مسافروں کے لئے چھ فلائٹس کافی ہوںگی ۔