نیویارک میں کرونا نے ایک اور واحد کفیل خاندان سے چھین لیا
سار م بٹ اڑھائی ہفتے قبل گھر پر بیمار ہوا، ہسپتال پہنچ کر معلوم ہوا کہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، سانس کی تکلیف کے بعد ونٹی لیٹر پر لگایا لیکن جانبر نہ ہو سکے
سارم بٹ جیسے مرحومین کہ جو اپنے خاندانوں کے واحد کفیل تھے ، کے پسماندگان کے لئے سوگ کے ساتھ ساتھ مالی مشکلات کا ایک نیا دور بھی شروع ہو نے جا رہا ہے۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی تنظیمیں اور ارکان کہ جو خدمت خلق میں پیش پیش ہیں ، وہ اس معاملے کی جانب بھی توجہ دے کہ ایسے خاندان کہ جن کا واحد کفیل لقمہ اجل بن گیا ، کے پسماندگان کےلئے کمیونٹی کیسے مددگار ثابت ہو سکتی ہے
نیویارک (اردونیوز)نیویارک میں ایک اور پاکستانی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔ 58سالہ سارم بٹ اڑھائی ہفتے قبل اپنے گھر پر بیمار ہوئے ۔ ان کے ایک قریبی عزیز نے بتایا کہ سارم بٹ نے شروع میں گھر میں ہی ادویات لیں لیکن طبیعت بہتر نہ ہوئی اور اڑھائی ہفتے قبل طبیعت خراب ہونے پر بیہوش ہو کر گر پڑے ۔ انہیں کونی آئی لینڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی طبیعت کے پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں داخل کر لیا گیا ۔
ہسپتال میں علاج کے باوجود ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور انہیں سانس لینے میں دشواری ہوگئی جس کے بعد ڈاکٹرز نہیں انہیں ونٹی لیٹر پر لگا دیں ۔ ونٹی لیٹربھی کچھ خاص مدد گار ثابت نہ ہواور سارم بٹ چند روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
سارم بٹ جو کہ گذشتہ دو ماہ سے کام چھوڑ کر گھر پر موجود تھے ، دو ہفتے قبل کام سے بنک گئے اور دو دن بعد بیمار ہو گئے ۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ گھر سے باہر نکلنے کے بعد وہ کسی طرح ، کسی موقع پر کرونا وائرس کا شکار ہو گئے جو کہ ان کی علالت اور موت کا سبب بن گیا ۔
مرحوم کے پسماندگان میں ایک10سال کا بیٹا اور بیوہ شامل ہیں ۔ وہ خاندان کے واحد کفیل تھے اور گاڑی چلا کر اپنا روزگار کماتے تھے ۔ ان کی اہلیہ بھی کام کرتی تھیں لیکن کرونا وائرس وبا کی وجہ سے ان کی جاب بھی ختم ہو گئی تھی ۔
مرحوم کے عزیز واقارب کی جانب سے سوگوار خاندان کہ جس کا واحد کفیل دنیا سے رخصت ہو گیا ، کی آنیوالے مشکل حالات اور دنوں میں مدد کےلئے آن لائن فنڈ ریزنگ کی ویب سائٹ Go Fund Me پر فنڈ ریزنگ کی مہم شروع کی ہے۔
Support Saram’s Wife and Son – https://www.gofundme.com/f/support-saram039s-wife-and-son?utm_source=facebook&fbclid=IwAR00JldKUZyM9O5hNUOlqgL8VKn-68KtBWf41E1Zo2xSbkp6vBM27mlzTtk
کرونا وائرس وبا کی تباہ کاریوں میں جہاں ہزاروں کی تعداد میں جانی نقصان ہو رہا ہے ، وہاں سارم بٹ جیسے مرحومین کہ جو اپنے خاندانوں کے واحد کفیل تھے ، کے پسماندگان کے لئے سوگ کے ساتھ ساتھ مالی مشکلات کا ایک نیا دور بھی شروع ہو نے جا رہا ہے۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی تنظیمیں اور ارکان کہ جو خدمت خلق میں پیش پیش ہیں ، وہ اس معاملے کی جانب بھی توجہ دے کہ ایسے خاندان کہ جن کا واحد کفیل لقمہ اجل بن گیا ، کے پسماندگان کےلئے کمیونٹی کیسے مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔امریکہ میں کرونا وائرس وبا کے کیسوں کی تعداد 13لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 10مئی تک 78,794 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔
Another Pakistani American Saram Butt died of COVID-19 in Brooklyn, New York