تحریک انصاف یو ایس اے ٹاسک فورس کے زیر اہتمام کرونا وائرس صورتحال پر ویڈیو کانفرنس
پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سوگوار خاندانوں کے غم میں شریک ہیں اور کرونا کے متاثرین کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ، فواد چوہدری
ویڈیو کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے ٹیکنالوجی فواد چوہدری ، سینئر صحافی سہیل وڑائچ، پاکستانی تھنک ٹنک کے منیر احمد خان ، قونصل جنرل عائشہ علی سمیت امریکہ بھر سے کمیونٹی قائدین کی شرکت
پی ٹی آئی یو ایس اے اور ٹاسک فورس کے قائدین جانی بشیر، امجد نواز، سیم خان ، خورشید بھلی، شیخ آفتاب سمیت دیگر قائدین و کمیونٹی کی اہم شخصیات نے فوادچوہدری ، صحافی سہیل وڑائچ اور قونصل جنر ل کو صورتحال سے آگاہ کیا
کانفرنس میں طاہر جاوید، ڈاکٹر مبشر ڈاکٹرشیخ پرویز ، ڈاکٹر محسن احسان ، ڈاکٹرنظام ، علی رشید،جنید بھوانی، معوذ اسد صدیقی اور اکرم مرزا (نیویارک) سمیت کمیونٹی کی دیگر اہم شخصیات و ارکان کی بھی شرکت
نیویارک (اردونیوز ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام امریکہ میں کرونا وائرس وبا کے دوران انتقا ل کرجانے والے پاکستانی امریکن سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور کرونا وبا کے متاثرین کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکی عوام سے بھی مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پوری انسانیت کو اس وبا سے نجات دلائے ۔ ان ملےت جلے خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے ٹاسک فورس کے زیر اہتمام ویڈیو کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اسی کانفرنس میں پاکستان کے معروف صحافی ، اینکر پرسن سہیل وڑائچ (جیو نیوز ) ، پاکستانی پولیٹیکل تھنک ٹنک کے منیر احمد خان کے علاوہ نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی نے بھی خصوصی شرکت کی ۔کانفرنس کے انعقاد میں پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے اور ٹاسک فورس کے قائدین جانی بشیر، امجد نواز، سیم خان ، خورشید احمد بھلی اور شیخ آفتاب سمیت ان کے ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا ۔
کانفرنس میں نیویارک سے پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی ، طاہر جاوید (ہیوسٹن)، ڈاکٹر مبشر (ورجینیا) ، ڈاکٹرشیخ پرویز (میری لینڈ)، ڈاکٹر محسن احسان (مزوری) ، ڈاکٹرنظام (ورجینا)، علی رشید (نیویارک) جنید بھوانی (احساس پروگرام) ، معوذ اسد صدیقی (اکنا ریلیف ) اور اکرم مرزا (نیویارک) سمیت کمیونٹی کی دیگر اہم شخصیات و ارکان نے شرکت کی ۔
کانفرنس میں تحریک انصاف اور کمیونٹی قائدین کی جانب سے وفاقی وزیر فواد چوہدری ،صحافی سہیل وڑائچ کو امریکہ میں موجود مجموعی بالخصوص پاکستانی کمیونٹی کی صوتحال سے آگاہ کیا ۔ انہیں پاکستانی کمیونٹی میں کرونا وبا سے متاثرہ افراد کی مدد کےلئے کی جانیوالی ریلیف کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا ۔ انہیں امریکہ میں پھنسے ہوئے تقریباً ایک ہزار پاکستانیوں کے مسائل و دیگر معاملات کے بارے میں آگاہ بھی کیا گیا ۔
ویڈیو کانفرنس کے ماڈریٹر کے فرائض امجد نواز اور جانی بشیر نے ادا کئے ۔
فواد چوہدری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور بالخصوص نیویارک اور نیوجرسی کی صورتحال دیکھ کر بہت پریشانی ہوتی ہے ۔ ان ریاستوں میں پاکستانیوں کی بڑی تعدادبھی موجود ہے جن کے لئے وزیر اعظم عمران خان سمیت حکومت اور پاکستانی عوام دعا گو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ، پاکستان تحریک انصاف اور ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں ۔ ہم سے زیادہ ان کی قدر و اہمیت کوئی نہیں جانتا ۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ جہاں تک پاکستان ، امریکہ میں موجود پاکستانی سفارتخانہ اور حکومت پاکستان کا تعلق ہے ، ہم پاکستانی کمیونٹی کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔
امریکہ میں پھنسے ہوئے پاکستانی مسافروں کا ذکر کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے امریکی انتظامیہ سے اپنے خصوصی تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے پی آئی اے کی خصوصی بارہ پروازوں کا اہتمام کیا ہے۔ پھنسے ہوئے پاکستانی جلد اپنے وطن پہنچ جائیں گے ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان آئندہ ہفتے ماسک ، ہینڈ سینی ٹائزر کی ایکسپورٹ پر عائد پابندی اٹھا لے گا کیونکہ ہم اپنی ضرورت سے زیادہ یہ اشیاءبنانے کی صلاحیت حاصل کر چکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کا عمل جب پاکستان میں شروع ہوا تو ملک میں موجود ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر ز سمیت دیگر تحفظ کی اشیاء(پی پی ای ) ایک ہفتے میں ہی ختم ہو گئیں ۔ ان حالات میں ہم نے مقامی سطح پر ان اشیاءکو بنانے کا کام شروع کیا اور مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آئندہ ہفتے تک ، ہم ماسک ، ہینڈ سینی ٹائزر ز وغیرہ ایکسپورٹ کرنے کے قابل ہو جائیں گے ۔ یہی وجہ ہے کہ آئندہ ہفتے اس کی ایکسپورٹ پر عائد پابندی ختم کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں اگر کوئی ماسک ، ہینڈ سینی ٹائزر پاکستان سے امپورٹ کرنا چاہتا ہے تو پاکستان سے رابطہ کرے ۔
Video
ایک سول کے جواب میں فواد چوہدری نے مزید کہا کہ امریکہ سمیت دنیا کے ممالک سے پاکستان آنے والے پاکستانیوں کو وطن واپسی پر کم از کم تین دن کے لئے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ اس سلسلے میں ہوٹلز وغیرہ مختص کر دئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام عمل عوام کی صحت کے تحفظ کے لئے کیا جا رہا ہے ۔
سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال دو سال کے بعد مجھے امریکہ آنے ، یہاں رہنے اور چھٹیاں گذارنے کا موقع ملتا ہے ۔ امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی سے میرا گہری تعلق ہے ۔کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پریشانیوں اور مشکلات کا شکار کمیونٹی کو دیکھ کر دل دکھتا ہے۔ ہم ہر وقت ہر ایک کے لئے دعا گو ہیں ۔ اللہ تعالیٰ پوری انسانیت کو اس آزمائش سے نکالے۔
منیر احمد خان نے کہا کہ پاکستان سے باہر پاکستانیوں کی شکل میں امریکہ میں پاکستانیوں نے امریکہ میں ایک پاکستان آباد کر رکھا ہے۔ یہ کمیونٹی ملک و قوم کا سرمائیہ اور فخر ہے ۔ بڑا دل دکھتا ہے کہ امریکی عوام اور امریکہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہے ۔ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔پوری قوم ان کے لئے دعا گو ہے ۔
قونصل جنرل عائشہ علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے پی آئی اے کو امریکہ کے لئے بارہ خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ ان پروازوں کے ذریعے امریکہ میں پھنسے ہوئے ، پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچنے میں مدد ملے گی ۔ پاکستانی ایمبسی اور امریکہ میں موجود پاکستانی قونصلیٹس بالخصوص نیویارک قونصلیٹ ہفتے میں ساتوں دن اور 24گھنٹے کمیونٹی کی مدد کے لئے موجود ہے۔ نیویارک میں ہم نے وائس قونصل جنرل نعیم چیمہ کو فوکل پرسن مقرر کیا ہوا ہے جبکہ میں بھی ہر وقت کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کے لئے موجود ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت صحیح اعداد و شمار نہیں دے سکتے کہ کرونا میں کتنے پاکستانیوں کی اموات ہوئی ہیں ۔ یہ اعداد و شمار نیویارک سٹی گورنمنٹ کی فراہم کر سکتی ہے ۔ ہمیں جیسے ہی کوئی حتمی اعداد و شمار ملیں گے ہم شئیر کریں گے ۔
عائشہ علی نے مزید کہا کہ ہم کمیونٹی کے ہر سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں ،متاثرین کی جس حد تک ممکن ہو، مدد کررہے ہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا جیسے ہی شیڈول جاری ہوگا، ہم کمیونٹی سے شئیر کریں گے ۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری لیگل افئیرز اٹارنی مجاہد خان نے پیشکش کہ کرونا وائرس وبا کی وجہ سے امریکہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں اور پاکستانی کمیونٹی کو ارجنٹ نوعیت کے ضروری امیگریشن اور قانونی امور میں وہ بلا معاوضہ مشاورت اور اپنی قانونی خدمات فراہم کریں گے ۔
کانفرنس سے خطاب کے دوران جانی بشیر نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے جس کے چئیرمین امجد نواز جبکہ خورشید احمد بھلی سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں ۔ ٹاسک فورس کمیونٹی کے مسائل اور ان کے حل کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گی ۔
چئیرمین امجد نواز نے کہا کہ ہم بلا امتیازاپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔ مشکل وقت کسی کو دیکھ کر نہیں آیا، یہ کسی میں امتیاز نہیں کر رہا ۔ یہ وقت ہے کہ ہم اوورسیز میں ایک قوم اور ایک کمیونٹی بن کر ایک دوسرے کی مدد کریں اور ہر چیلنج سے نبرد آزما ہوں ۔ امجد نواز نے کمیونٹی کی اہم شخصیات اور تنظیموں کی جانب سے کی جانیوالی خدمات اور فراہم کردہ سروسز کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔
کانفرنس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے واشنگٹن، ورجینیا، میری لینڈ ، مزوری سمیت دیگر ریاستوں سے سینئر ڈاکٹرز اور سپیشلسٹ نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو کرونا وبا سے نمٹنے کے حوالے سے اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور اہم مشورے بھی دیتے ہوئے ملک و قوم کے لئے اپنی ہر ممکن خدمات کی یقین دہانی بھی کروائی ۔
تحریک انصاف یو ایس اے کے سیکرٹری جنرل سیم خان نے امریکہ میں پارٹی کی جانب سے ریلیف سمیت کمیونٹی کی مدد کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جبکہ ٹاسک فورس کے سیکرٹری خورشید احمد بھلی نے مہمانان خصوصی اور شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ہر وقت رابطے کے لئے موجود ہیں ۔
اے پیگ کے علی رشید نے اپنی امدادی سرگرمیوں کا ذکر کیا جبکہ شکاگو سے راجہ یعقوب نے الینائے ریاست اور وہاں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے صد ر جانی بشیر ، سینئر نائب صدر و چئیرمین ٹاسک فورس امجد نواز، سیکرٹری جنرل یو ایس اے سیم خان ، سیکرٹری ٹاسک فورس خورشید احمد بھلی ، سیکرٹری لیگل افئیرز مجاہد خان ، فنانس سیکرٹری یو ایس ا ے شیخ آفتاب ، عمران اقبال (ٹاسک فورس) ،صدر میری لینڈ منیر کھٹانہ،صدر شکاگو راجہ یعقوب، صدر ورجینا ڈاکٹر نظام ، صدر نیوجرسی احسن فاروقی، جنرل سیکرٹری مڈ ویسٹ عمر میمن ، صدر ساو¿تھ ڈاکٹرمحسن ، سینئر نائب صدر میری لینڈ وقار خان جو کہ کانفرنس میں شریک تھے، سب نے کمیونٹی کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اس مشکل وقت میں کمیونٹی کا ہر قدم پر ساتھ دیں گے ۔
Federal minister Fawad Chaudhry addresses PTI USA Task Force video conference