" "
بین الاقوامی

”فرسٹ ریسپانڈرز“ کی خدمت میں پاکستانی کمیونٹی پیش پیش

پاکستانی کمیونٹی نیویارک کی شخصیات راجہ آزاد گل ، راجہ نزاکت علی ، راجہ شفقت علی ، عزیز بٹ ، راجہ امتیاز احمد ، ذکیہ خان ، علینا اور عبدل کے زیر اہتمام پولیس سٹیشن میں فرسٹ ریسپانڈرز کو کھانا پہنچانے کا سلسلہ جاری

پاکستانی کمیونٹی ، پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ان آفیسرز کہ جو کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں ، کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ ہم انکی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،راجہ آزاد گل
مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہم سب کو ایک دوسرے کا دست و بازو بننا چاہئیے ۔سٹی گورنمنٹ ، پولیس ڈیپارٹمنٹ سمیت سٹیٹ اور فیڈرل سطح پرمحتاط رہنے کی گائیڈ لائینز دی جا رہی ہیں ، ان پر عمل کرنا چاہئیے ہم ڈاکٹرز، نرسز، میڈیکل سٹاف کے بھی مشکور ہیں جو کہ دن رات انسانیں جانیں بچانے کا عظیم فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔راجہ آزاد گل ، راجہ نزاکت علی ، راجہ شفقت علی ، عزیز بٹ ، ذکیہ خان ، علینا ،عبدل اورراجہ امتیاز احمد

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین ، نیویارک کی اہم شخصیات اور کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے فرسٹ ریسپانڈرز بالخصوص نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حکام و ارکان کو ان کے پریسنٹ میں کھانا پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں راجہ کمیونٹی سنٹر کے راجہ آزاد گل ، الخدمت ویلفئیر سوسائٹی کے راجہ نزاکت علی ، راجہ شفقت علی ، پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے عزیز بٹ ، فیملی سوشل ایڈلٹ ڈے کئیر سنٹر کی ذکیہ خان ، علینا اور عبدل اور مقامی کمیونٹی رہنما راجہ امتیاز احمد اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔ کمیونٹی کی ان اہم شخصیات اور تنظیموں کی جانب سے کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاو¿ جیسے مشکل ترین وقت میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حکام اور ارکان کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا جا رہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کردارکو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔
راجہ آزاد گل نے بتایا کہ فرسٹ ریسپانڈرز کو کھانے پہنچانے اور کمیونٹی کی جانب سے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلے میں ابھی تک ہم 81پریسنٹ میں کیپٹن رانا عدیل ، 70پریسنٹ میں ڈپٹی انسپکٹرڈیوڈ وال ، ڈیٹیکٹو نوزی ، ڈیٹیکٹو کم واکر ، 62پریسنٹ میں کیپٹن انتھونی لانگا بارڈی ، لیفٹنٹ ابرار فضل ، ڈیٹیکٹو روحیل خالد ، 66پریسنٹ میں انسپکٹرجیمز کنگ ،60پریسنٹ میں انسپکٹرجو ہیورڈ، پولیس آفیسر فرینک بلزونی سمیت دیگر کو ان کے پریسنٹ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے کھانا سمیت اشیاءخردو نوش پہنچا چکے ہیں ۔آئندہ ہفتے ہم انشاءاللہ کے علاوہ 61اور68پریسنٹ میں جائیں گے اور اپنے سلسلے کو جاری رکھیں گے ۔ ہم ان کے مشکور و ممنون ہیں کہ انہوں نے ہماری اس پیشکش اور خدمت کو قبول کیا جو کہ پوری کمیونٹی کی جانب سے ان کی خدمات کو ایک خراج تحسین ہے ۔
راجہ آزاد گل ، راجہ نزاکت علی ، راجہ شفقت علی ، عزیز بٹ ، ذکیہ خان ، علینا ،عبدل اورراجہ امتیاز احمد نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ان آفیسرز کہ جو کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں ، کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ ہم نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی اس قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
راجہ آزاد گل نے کہا کہ ہم ڈپٹی چیف چارلس شول سمیت دیگر اعلیٰ پولیس حکام کے بھی مشکو رہیں کہ جو مسلسل کمیونٹی سے رابطے میں ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کررہے ہیں ۔
راجہ آزاد گل نے کہا کہ مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہم سب کو ایک دوسرے کا دست و بازو بننا چاہئیے ۔سٹی گورنمنٹ ، پولیس ڈیپارٹمنٹ سمیت سٹیٹ اور فیڈرل سطح پرمحتاط رہنے کی گائیڈ لائینز دی جا رہی ہیں ، ان پر عمل کرنا چاہئیے ۔
راجہ آزاد گل ، راجہ نزاکت علی ، راجہ شفقت علی ، عزیز بٹ ، ذکیہ خان ، علینا ،عبدل اورراجہ امتیاز احمد نے کہا کہ ہم نیویارک کے ڈاکٹرز، نرسز، میڈیکل سٹاف سمیت ہیلتھ کئیر کے تمام ارکان کے بھی مشکور ہیں جو کہ دن رات انسانیں جانیں بچانے کا عظیم فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔
راجہ آزاد گل نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پوری انسانیت کو اس وبا سے نجات دلائے ۔ یقینی طور پر اس وقت کوئی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا کو اس وبا کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وطن پاکستان اور وہاں بسنے والے عوام کےلئے بھی دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں بھی اس آزمائش سے نکالے اور مدد فراہم کرے ۔

Related Articles

Back to top button