بروکلین میں بیٹے نے باپ کو بے رحمانہ طریقے سے قتل کر دیا
بروکلین (نیویارک)میں بیٹے نے باپ کو بے رحمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔قتل کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
نیویارک (اردو نیوز )بروکلین (نیویارک)میں بیٹے نے باپ کو بے رحمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔قتل کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ سفاک قاتل بیٹے کی عمر26سال بتائی جا رہی ہے ۔بدھ کی علی الصبح ایک مسلم امریکی نوجوان نے اپنے باپ کو بےدردی سے قتل کرکے اسکی آنتیں نکال لیں حتی کہ نعش کے کچھ حصے بھی کھالئے.پولیس کے مطابق 26 سالہ خالد احمد اور اس کا 57 سالہ باپ عماد احمد لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر پر تھے. بدھ کی علی الصبح خالد احمد نے ایک لمبے سے چاقو سے اپنے باپ پر اچانک حملہ کردیا اور اسکے سر پر چاقو سے متعدد وار کئے سفاک قاتل نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ مقتول کی آنتیں نکال لیں اور نعش کے کچھ حصے کاٹ کر مردہ جسم کے قریب رکھ دئے. واردات کے بعد قاتل خون اپنے آلودہ کپڑوں کے ساتھ ہی قریبی بیگل سٹور گیا اور وہاں موجود دو افسروں کو واردات کے بارے میں بتایا. پولیس نے خالد کو حراست میں لیکر اسکے گھر سے چاقو برآمد کرلیا. پولیس نے تاحال وجہ قتل نہیں بتائی تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان ذہنی طور پر مضطرب تھا