اوورسیز پاکستانیز
نیویارک میں ایک اور پاکستانی محتشم کشمیری کا انتقال
چند روز قبل وہ بیمار ہوئے ، طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں چند روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ایک اور رکن محتشم کشمیری یہاں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 65سال سے زائد تھی ۔ چند روز قبل وہ بیمار ہوئے ، طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں چند روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ بتایا گیا ہے کہ مرحوم کو سانس اور شوگر کا امراض بھی لاحق تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ مرحوم کا تعلق کراچی سے تھا، وہ طویل عرصے سے امریکہ میں مقیم تھے اور ان کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی اور دو ماہ قبل کی ان کی اہلیہ ، پاکستان سے امریکہ آئی ہیں ۔محتشم کشمیری نے کافی سال پہلے فارمیسی کا بزنس کیا جس میں کامیاب نہ ہو سکے جس کے بعد وہ یہاں کیب چلا کر اپنا روزگار کماتے تھے۔