بین الاقوامی

سید المدار شاہ کی اہلیہ کاپاکستان میں انتقال ، کمیونٹی کا اظہار تعزیت

پاکستانی کمیونٹی نیویارک کی اہم شخصیات اور ارکان ، دوست احباب کی جانب سے سید المدار حسین شاہ سے ان کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت، چیز نیوز کے ایڈمنسٹریٹر،سمال بزنس چیمبر آف کامرس نیویارک کے روح رواں سید المدار حسین شاہ کی اہلیہ پاکستان میں انتقال کر گئیں۔ بتایاگیا ہے کہ وہ کچھ عرصہ سے قبل نیویارک سے پاکستان گئیں اور بدھ کو انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوااور وہ اپنے خالق حقیقی کو جا ملیں ۔
سید المدار حسین شاہ جو کہ نیویارک میں مقیم ہیں ، اپنی اہلیہ کے انتقال کی اطلاع ملنے کے بعد پاکستان جانے سے قاصر ہیں کیونکہ پاکستان میں عارضی طور پر کرونا کی وجہ سے عالمی پروازوں کی آمد و رفت بند ہے ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان ، دوست احباب کی جانب سے سید المدار حسین شاہ سے ان کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔
سید المدار حسین شاہ جو کہ سوگ میں ہیں، اپنی ہمیشرہ کے پاس ورجینیا چلے گئے ہیں جہاں وہ چند روز قیام کے بعد نیویارک واپس آئیں گے ۔

 

Ami Shah’s wife passes away

Related Articles

Back to top button