نیویارک کے مئیر نے ”کوینز بورو پریذیڈنٹ“کے الیکشن ملتوی کر دئیے
نیویارک سٹی میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ایسے حالات نہیں کہ 24مارچ کو ہونیوالے کوینز بورو پریذیڈنٹ کے سپیشل الیکشن منعقد ہو سکیں ۔ اس لئے ان الیکشن کو ملتوی کیا جاتا ہے ۔ مئیر
نیویارک (اردونیوز ) مئیر نیویارک سٹی نے 24مارچ کو کوینز بورو پریذیڈنٹ کے ہونے والے الیکشن کو ملتوی کر دیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظرمئیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک گیر سطح کے ساتھ ساتھ نیویارک سٹیٹ اور نیویارک سٹی میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ایسے حالات نہیں کہ 24مارچ کو ہونیوالے کوینز بورو پریذیڈنٹ کے سپیشل الیکشن منعقد ہو سکیں ۔ اس لئے ان الیکشن کو ملتوی کیا جاتا ہے ۔ مئیر کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کریں گے ۔
کوینز بورو الیکشن کی دوڑ میں شامل امیدواروں نے الیکشن کے حوالے سے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر رکھی تھیں اور عین وقت پر اب انہیں اطلاع لی ہے کہ الیکشن ملتوی کر دئیے گئے ہیں ۔ امیدواروںنے اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز سے کہا ہے کہ وہ فیڈرل گورنمنٹ، سٹیٹ اور سٹی کی جانب سے دی جانیوالی ہدایات پر عمل کریں اور خود کو کرونا سے محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں ۔
Queens Borough President elections postponed