تحریک انصاف نیویارک کے انٹر ا پارٹی الیکشن : امجد نواز نے ”انصاف پینل “ کا اعلان کر دیا
الیکشن میں بطورصدارتی امیدوار ان ساتھ امیدواربرائے سینئر نائب صدر محمد اکرم ، جنرل سیکرٹری زمان آفریدی ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران قاضی ہوںگے
نیویارک (اردونیو ز) پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے 18مارچ کو ہونیوالے انٹر ا پارٹی الیکشن کے حوالے سے انصاف پینل کے صدارتی امیدوارامجد نواز نے اپنے انتخابی پینل کا اعلان کر دیا ہے ۔ امجد نواز کے مطابق الیکشن میں بطورصدارتی امیدوار ان ساتھ امیدواربرائے سینئر نائب صدر محمد اکرم ، جنرل سیکرٹری زمان آفریدی ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران قاضی ہوںگے ۔
یہ اعلان انہوں نے انصاف پینل کا خصوصی اجلاس اور اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا جس میں امجد نواز، محمد اکرم ، زمان آفریدی ، عمران قاضی ، خورشید احمد بھلی ، چوہدری عبدالقیوم ، حسام شکیل ، عمر فاروق قریشی ، سیم خان ،قاری محمد زبیر، میاں سرور، ندیم یوسف، طارق بیگ، ڈاکٹرعاطف ڈار ، عبدالرفیق، سید مالک ، آفتاب جنگ، راو¿ شوکت ، ظہیر رتو، وحید رتو، ظہیر عباس، ہارون خان ، تنویر بھلی ، شاہد ملی ، محمد نواز، عبدالغفار ، جی ایم گوندل ، چوہدری ثناءاللہ ، محمد جاوید شاہد، تصور ارشاد، یحیٰ خان ، نبیل خان اور اشفاق احمد سمیت دیگر پارٹی ساتھی موجود تھے ۔
Amjad Nawaz, PTI New York Intraparty elections 2020