پاکستان

انٹرا پارٹی الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملکر کام کرینگے

تحریک انصاف نیویارک کے مقامی قائدین پرویز ریاض امرائ، مرزا خاور بیگ، عمران اگرہ ، ضمیر چوہدری اور عامر آفریدی کی مشترکہ پریس کانفرنس

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے مقامی قائدین نے کہا ہے کہ پارٹی میں ہونیوالے انٹرا پارٹی الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پارٹی کی اعلیٰ قیاد ت کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ یہ بات تحریک انصاف نیویارک کے مقامی قائدین چوہدری پرویز ریاض امرائ، مرزا خاور بیگ، عمران اگرہ ، ضمیر چوہدری ، وسیم سیداور عامر آفریدی نے اپنے پارٹی آفس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سعدئیہ تقی ، محمد مالک ، رضا دستگیر، چوہدری عامر اقبال (بوبی آٹوز) اور حفیظ اللہ سمیت ساتھی بھی موجود تھے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران تحریک انصاف نیویارک کے مقامی قائدین نے پارٹی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں جمہوری عمل کی مضبوطی اور فروغ کے سلسلے میں کئے جانیوالے تمام اقدامات کی حمایت و تائید کرتے ہیں اور انہیں خوش آئند سمجھتے ہیں تاہم ، ان کا کہنا تھا کہ انٹر ا پارٹی الیکشن سے قبل ممبر شپ مہم کے دوران بعض جعلی ممبرسازی سمیت دیگر معاملات پر پارٹی ساتھیوں اور کمیونٹی میں جو تشویش ہے ، اسے بھی دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ اسی سلسلے میں ہم سامنے آئے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ جیسے پارٹی کے اوورسیز الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ جعلی رکنیت کے کیسوں کی نشاندہی کے بعد انہیں فوری کالعدم قراردیا گیا ، ویسے ہی رکنیت سازی کے ایسے کیس کہ جن کے ساتھ پیش کئے گئے کوائف کی تصدیق نہیں ہوئی، کو رکنیت کے لئے اہل قرارنہیں دیا جائے گا ۔ ہم پارٹی ساتھیوں اور کمیونٹی ارکان سے بھی کہیں گے کہ اگر کسی کے پاس کسی بھی رکنیت سازی کے حوالے سے کوئی قابل اعتراض معلومات یا مواد موجود ہے ، وہ فوری طور پر ہمارے علم میں لائیں ، ہم اعلیٰ اور متعلقہ قیادت کے علم میں وہ معاملہ لائیں گے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف نیویارک کے قائدین کی اس پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) نیویارک کے سرگرم رکن دانش جمشید ملک بھی موجود تھے جن کا نام ممبر شپ مہم کے دوران تحریک انصاف کے ممر کی حیثیت سے سامنے آیا ، جب یہ معاملہ سوشل میڈیا پر سامنے آیا تو پارٹی الیکشن کمیشن نے اس کا نوٹس لیا اور دانش جمشید ملک سمیت کل پاکستانی امریکن کمیونٹی کے کل پانچ ارکان کی رکنیت سازی کو کالعدم قرار دینے کا نوٹفکیشن جاری کیا ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران تحریک انصاف نیویارک کے عمران اگرہ نے دانش ملک سے کہا کہ ہم نے دانش ملک رکنیت سازی کا معاملہ جیسے ہی سامنے اور قیادت کے نوٹس میں آیا، اس پر فوری ایکشن لیا گیا ۔ اگلے مرحلے میں تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم کرکے بتایا جائے گا کہ اس جعلی سازی میں کون ملوث ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دانش ملک کے علاوہ بھی رکنیت سازی کے معاملا ت میں مزید کیس سامنے آئے تو پارٹی قیاد ت ان پر بھی فوری ایکشن لے گی ۔
پرویز ریاض امرائ، مرزا خاور بیگ، عمران اگرہ ، ضمیر چوہدری اور عامر آفریدی نے کہا کہ ہم نے انٹر ا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں اپنی رکنیت سازی کی تجدید کروائی۔ہم الیکشن کے عمل میں بھی حصہ لیں گے ۔تاہم ہم الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کرداربھی ضرور ادا کریں گے ۔
پرویز ریاض امرائ، مرزا خاور بیگ، عمران اگرہ ، ضمیر چوہدری اور عامر آفریدی نے کہا کہ پارٹی ساتھی وفاقی وزیر فواد چوہدری کو آئندہ ہفتے نیویارک آمد پر خوش آمدید کہے گی ۔

Related Articles

Back to top button