پاکستان

نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتا ل کا13مارچ کو فنڈ ریزنگ ڈنر ہوگا

ٹیرس آن دی پارک ، کوینز پر منعقد ہونیوالے سلور جوبلی فنڈ ریزنگ ڈنر میں کینسر ہسپتال کے لئے فنڈز اکٹھے کئے جائیں گے

دکھی انسانیت کی مد د کے لئے شوکت خانم ہسپتال کو دل کھول کر عطیات دیں ، اکرم مرزا، ڈاکٹرآصف رحمان ، آصف خان، علی رشید، عمر
فنڈ ریزنگ ڈنر میں معروف فنکار فرحان سعید اور مایا علی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی، کمیونٹی ارکان سے ڈنر میں بھرپور شرکت کی اپیل

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتا ل کےلئے13مارچ کوشام سات بجے فنڈ ریزنگ ڈنر ہوگا۔ٹیرس آن دی پارک ،فلشنگ میڈوپارک ، کوینز پر منعقد ہونیوالے سلور جوبلی فنڈ ریزنگ ڈنر میں کینسر ہسپتال کے لئے فنڈز اکٹھے کئے جائیں گے ۔ فنڈ ریزنگ ڈنر کے منتظمین اکرم مرزا، ڈاکٹرآصف رحمان ، آصف خان، علی رشید، عمر نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مخیر اور صاحب حیثیت افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فنڈ ریزنگ ڈنر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور شوکت خانم کینسر ہسپتال کی دل کھول کر مدد کریں تاکہ وہاں زیر علاج کینسر کے مریضوں کا علاج ممکن ہو سکے ۔فنڈ ریزنگ ڈنر میں معروف فنکار فرحان سعید اور مایا علی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ منتظمین نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فنڈ ریزنگ ڈنر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور دکھی انسانیت کی مدد پر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے اجر عظیم حاصل کریں ۔

Shaukat Khanam Cancer Hospital fund raising silver jubilee dinner New York 2020

Related Articles

Back to top button