وزیر اعظم عمران خان کاآٹا بحران کی اعلی سطحی تحقیقات کا حکم
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر تشکیل دی جانے والی کمیٹی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، انٹیلی جنس بیور کے گریڈ اکیس یا بیس کے افسر، اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب پر مشتمل ہوگی
ڈیوس (اردو نیوز ) گندم، آٹے سے متعلق حالیہ معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے معاملے کی اعلیٰ سطحی کمیٹی سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر تشکیل دی جانے والی کمیٹی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، انٹیلی جنس بیور کے گریڈ اکیس یا بیس کے افسر، اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب پر مشتمل ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ کنوینر کسی اور ممبر یا ممبران کو کمیٹی میں شامل کرنے کا مجاز ہوگا۔
کمیٹی گندم، آٹے کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجوہات، معاملے سے متعلق تمام عوامل کا جائزہ ، مستقبل میں گندم کے ذخائر کا تخمینہ اور اس کی بنیاد پر گندم کی برآمد یا برآمدات پر پابندی، گندم کے ذخائر کا وفاقی اور صوبائی سطح پرانتظام، صوبوں کے مابین کوارڈینیشن اور گندم، آٹے سے متعلقہ دیگرمعاملات کا جائزہ لے گی۔
کمیٹی اس امر کی نشاندہی کرے گی کہ کیااس معاملے کی ذمہ داری کسی فرد، افسر یا ادارے پر عائد ہوتی ہے اور کیا یہ صورتحال کسی نجی پارٹی کے فائدے کے لئے تو نہیں پیدا کی گئی اور مستقبل میں کیا ایسا لائحہ عمل اختیار کیا جائے کہ اس طرح کی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو۔ انکوائری رپورٹ پندرہ دنوں کے اندر( 06 فروری 2020 تک) وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔
Prime Minister orders high-level inquiry into wheat/flour related controversy
Taking strict notice of the recent wheat/flour related controversy, Prime Minister Imran Khan has constituted a high level committee to identify and fix responsibility, if any, on any individual/officer/organization, including any purported benefit to a private party, besides suggesting a way forward for future course of action.
The committee comprises of Director General Federal Investigation Authority, as its convener, representative of Intelligence Bureau not below BS-20/21 and Director General Anti Corruption Punjab, as its members. The Convener may co-opt any other member(s).
According to directions issued by PM Office, the inquiry report shall, inter alia, include identification of causes; circumstances leading to the wheat/flour related controversy; assessment/projection of future stock leading to allowing export of wheat/wheat products and subsequent imposition of ban on exports; management of wheat stocks, within Federal Government and provinces, and coordination with provinces, and any other issue, deemed appropriate, related to the wheat/flour related controversy.
The inquiry shall be completed and report is to be submitted to the Prime Minister within a fortnight (06th February 2020).