اوورسیز پاکستانیز

جمال محسن کے فنانشل انڈسٹری میں کامیابی کے37 سال

اردو میں فنانشل پلاننگ پر واحد کتاب” باتیں پیسویں کی“ کے مصنف جمال محسن واحد فنانشل ایڈوائرر ہیں جو1968 سے کمیونٹی کو فنانشل سروسز کے ساتھ مفت فنانشل معلومات فراہم کر رہے ہیں

نیویار(اردو نیوز) سوشل ایکٹوسٹ اور ممتاز فنانشل ایڈوائزر جمال محسن نے فنانشل انڈسٹری کامیابی کے37 برس مکمل کر لئے۔ اردو میں فنانشل پلاننگ پر واحد کتاب” باتیں پیسویں کی“ کے مصنف جمال محسن واحد فنانشل ایڈوائرر ہیں جو1968 سے کمیونٹی کو فنانشل سروسز کے ساتھ مفت فنانشل معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ ریٹائرمنٹ پلان ،کالج سیونگز، لائف انشورنس اور بڑھاپا پلاننگ سے لے کر شریعہ کے مطابق سیونگز ¾ لائف انشورنس اورپڑھاپہ پلاننگ سے لے کر شریعہ کے مطابق مارگیج کے بارے میں مضامین اور سیمینار کے ذریعے جمال محسن نے کمیونٹی میں ایک فنانشل بیداری پیدا کرنے میں بے انتہا مدد کی ہے۔
جمال محسن فنانس میں ایم بی اے کے علاوہ جرنلزم میں ایم اے بھی ہیں۔ جمال محسن اپنے سبجیکٹ پرسیمینار کرنے کے علاوہ سماجی مقاصد میں بھی آگے آگے رہتے ہیں۔MillanUS.com کے بانی جمال محسن نے بارہ برس قبل سنگل مسلمانوں میں رشتے کی تلاش جیسے گھمبیر مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکہ میں تقریب رشتہ کا آغاز کیا جو باقاعدگی سے ہر چھ ماہ بعد منعقد کرتے ہیں۔ اس برس جمال محسن کی رشتہ ازدواج میں بندھنے کی چالیسیوں سالگرہ کی مناسبت سے ملن ٹیم نے جنوری کے مہینے میں رجسٹریشن کروانے پر چالیس فیصد ڈسکاﺅنٹ کا اعلان کیاہے۔ رجسٹریشنwww.millanUS.com پر جاری ہے۔

Jamal Mohsin, Millan.US

Related Articles

Back to top button