بین الاقوامی

نیویارک میں قائد اعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ منائی گئی

مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدراحمد جان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں قائد اعظم کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی ، میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی

نواز شریف کا راستہ جب بھی روکنے کی کوشش کی گئی تو اس کا مقصد ملک و قوم کی ترقی کے راستے کو روکنا تھا۔ ایسی سیاست کرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے، مقررین
تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار،جنرل سیکرٹری رانا سعید سمیت لیگی عہدیدیداران اور کمیونٹی کی مقامی شخصیات چوہدری پرویز اختر،راجہ ساجد، یاسین بھٹی، عامر رزاق چوہدری ،شاہد وڑائچ، چوہدری غلام باہو،عزیز بٹ ، چوہدری غلام حسین ،خرم ملک ، راجہ رزاق، محمد عرفان ، دانش جمشید ملک ، کرنل (ر) مقبول ملک ،راجہ روف، فیصل چوہدری ، محمود احمد، شاہد محمود،ملک اکبر، محمد نعمان ، محمد تاج خان ، چوہدری تنویر ، حسن بھائی، شاہد محمود ، حاجی محمود پہلوان اور چوہدری حامد محمود اور حنیف ملک (صدر یوتھ ونگ، آزاد کشمیر )سمیت دیگر نے شرکت کی

 

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و قائد میاں محمد نواز شریف کے یوم والادت پر یہاں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔ گرینڈ روز ویلٹ بال روم ، یانکرز میں منعقدہ تقریب میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت اور ان کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کی خالق جماعت پاکستان مسلم لیگ نے قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد میاں نواز شریف کی قیاد ت میں ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود میں انقلابی اقدام کئے ۔
تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار،جنرل سیکرٹری رانا سعید سمیت لیگی عہدیدیداران اور کمیونٹی کی مقامی شخصیات چوہدری پرویز اختر،راجہ ساجد، یاسین بھٹی، عامر رزاق چوہدری ،شاہد وڑائچ، چوہدری غلام باہو،عزیز بٹ ، چوہدری غلام حسین ،خرم ملک ، راجہ رزاق، محمد عرفان ، دانش جمشید ملک ، کرنل (ر) مقبول ملک ،راجہ روف، فیصل چوہدری ، محمود احمد، شاہد محمود،ملک اکبر، محمد نعمان ، محمد تاج خان ، چوہدری تنویر ، حسن بھائی، شاہد محمود اور چوہدری حامد محمود، حاجی محمود پہلوان اور حنیف ملک (صدر یوتھ ونگ، آزاد کشمیر )سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب میں لیگی ساتھیوں نے قائد اعظم اور میاںنواز شریف کی سالگرہ کے کیک بھی کاٹے

اس موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔
تقریب سے خطاب کے دوران مقررین نے کہا کہ میاںنواز شریف کی خدمات کی آج دنیا معترف ہے ۔ وقت نے ثابت کیا کہ پاکستان کی خالق جماعت پاکستان مسلم لیگ اور میا ں نواز شریف کا راستہ جب بھی روکنے کی کوشش کی گئی تو اس کا مقصد ملک و قوم کی ترقی کے راستے کو روکنا تھا۔ ایسی سیاست کرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے ۔انہو ں نے کہا کہ قوم کو قائد اعظم کے اصول اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کو نصب العین بناتے ہوئے جمہوری راستے پر چلتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔
تقریب میں لیگی ساتھیوں نے قائد اعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کے کیک بھی کاٹے ۔

Quaid e Azam and Nawaz Sharif birthday New York

Related Articles

Back to top button