اوورسیز پاکستانیز

امریکی ویزہ : پاکستانی درخواست گذاروں کےلئے نئی سہولت کا اعلان

ویزہ کے لیے درخواست گزاروں کے لیے اعلان کردہ سہولتوں کے تحت ویزہ کے خواہشمند پاکستانی اپنا ویزہ یا پاسپورٹ گھر کے ایڈرس پر وصول کرسکیں گے۔ترجمان امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کا اعلان

اسلام آباد (اردو نیوز ) پاکستان میںموجودہ امریکی سفارتخانے کی جانب سے امریکی ویزہ کےلئے پاکستانی درخواست گذاروںکےلئے نئی سہولت کا اعلان کیا گیا ہے ۔ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق ویزہ کے لیے درخواست گزاروں کے لیے اعلان کردہ سہولتوں کے تحت ویزہ کے خواہشمند پاکستانی اپنا ویزہ یا پاسپورٹ گھر کے ایڈرس پر وصول کرسکیں گے۔امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ پاسپورٹ گھر کے ایڈریس پر 700 روپے کے عوض وصول کیا جاسکے گا، آن لائن درخواست کے دوران پریمیم ڈلیوری آپشن کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔بذریعہ میل پاسپورٹ وصول کرنے کی نئی سہولت کے ساتھ ساتھ سفارتخانے سے پاسپورٹ حاصل کرنے کا آپشن بھی موجود رہیگا۔
پاکستان میںامریکی سفارتخانے کی جانب سے سفارتخانے کے فیس بک پیج پر بھی مذکورہ نئی سہولت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

https://www.facebook.com/pakistan.usembassy/posts/10157164148018621

U.S. visa, U.S. Embassy Pakistan,

پاکستان میں امریکی ویزہ اپلائی کرنے والے افراد کی جانب سے نئی سہولت کو خوش آئند قراردیا گیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button