اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام پارٹی کا 52واں یوم تاسیس

شفقت تنویر کی زیر صدارت تقریب میںعرفان میر، فراست چوہدری ، حبیب میمن، پرویز رفیق، مجیب الحسن ، ابراراعظم، صوبی چانڈیو سمیت دیگر کی شرکت، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد

پاکستان کو سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ جمہوری حکمرانوں کی ضرورت ہے ، ماضی کی طرح اس بار بھی پیپلز پارٹی کو عوام کے حقوق کے آواز بلند کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ،مقررین

نیویارک(خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی یہاں ٹیسٹ آف لاہور ریسٹورنٹ کوینز(نیویارک) میں پارٹی کے52ویں یو م تاسیسکی تقریب منعقد کی۔ پارٹی رہنما شفقت تنویر کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں عرفان میر، فراست چوہدری ، حبیب میمن، پرویز رفیق، مجیب الحسن ، ابراراعظم، صوبی چانڈیو،ڈاکٹرکلیم یوسفانی اور روحیل سیموئیل سمیت کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور ارکان نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کے دوران تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ محترمہ فریال تالپور کے خلاف نیب و دیگر اداروں کی کاروائیوں کو انتقامی کاروائیاں قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کو سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ جمہوری حکمرانوں کی ضرورت ہے ، ماضی کی طرح اس بار بھی پیپلز پارٹی کو عوام کے حقوق کے آواز بلند کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔
تقریب میں پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پارٹی قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔ تقریب میں پارٹی کے دوسابق ارکان صوبائی اسمبلی مائیکل جاوید اور پرویز رفیق نے خصوصی شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض فراست چوہدری اور حبیب میمن نے ادا کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفقت تنویر، عرفان میر، فراست چوہدری ، حبیب میمن، پرویز رفیق، مجیب الحسن و دیگر نے کہا کہ پاکستان کو سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ حکمرانوں کی ضرورت ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی عہدیداران نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں ۔اس جماعت نے مشکلات کا جرات و بہادری سے سامنا کیا اور ہمیشہ آزمائش اور مشکل حالات میں ملک و قوم کو قیادت فراہم کی۔ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی، وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو گی ۔
مقررین نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم یک طرفہ احتساب ، احتساب نہیں بلکہ احتساب کے نام پر انتقام ہوتا ہے ۔ پارٹی کارکنان اور عوام انتقامی سیاست کا جواب جموریت سے دے گی ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کے تسلسل کی وجہ سے آج سب سیاسی جماعتیں مستفید ہو رہی ہیں ۔ اس جمہوریت کے لئے پارٹی قائدین نے اپنے تن، من اور دھن کی قربانیاںدیں ۔ ہم ان کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانیں دینگے۔پارٹی کارکنان ان کی اعلیٰ اقدار اور روایات کو آگے بڑھائیں گے ۔ان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی ۔
تقریب سے عین الحق سمیت کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور ارکان نے بھی خطاب کیا ۔

PPP USA celebrates party’s 52nd foundation day in New York

 

Related Articles

Back to top button