بین الاقوامی

چیف کمشنر شعبان بھٹی کا انکم ٹیکس زون اوکاڑہ کا اچانک دورہ

اوکاڑہ زون کے کمشنر ڈاکٹرجاوید اقبال شیخ ،ایڈیشنل کمشنر وسیم اشرف، سپیشل اسسٹنٹ ٹو کمشنر ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سجا د صدیق،ان لینڈ ریونیو آفیسر رانا سجاد حسین نے چیف کمشنرکو بریفنگ دی

 اوکاڑہ زون میں انکم ٹیکس کی وصولی کی مدمیں 33فیصد اضافہ ہوا ہے جس پر چیف کمشنر شعبان بھٹی نے ڈاکٹر جاوید اقبال شیخ اور ایڈیشنل کمشنر وسیم اشرف کی قیادت میں زون کی کارکردگی کو سراہا
زون آفس کے بعد چیف کمشنر نے شہرمیں قائم مختلف ٹیکس ریٹرن سنٹرز کا دورہ کیا ، انسپکٹرصابر علی ، انسپکٹر نوید احمد، انسپکٹرعارف محمود ،انسپکٹر انور وسیم نے چیف کمشنر کو ریٹرن سنٹرز پر جاری کام کے بارے میں بریف کیا
چیف کمشنر شعبان بھٹی نے اوکاڑہ زون آفس کی پوری ٹیم کو شاباش دی ، کمشنر ڈاکٹرجاوید اقبال شیخ نے یقین دلایا کہ اوکاڑہ ریجن میں ریونیو اورٹیکس ریٹرنز کو بڑھانے کےلئے ہر ممکن اقدام کئے جائیں گے

اوکاڑہ( پ ر ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیف کمشنر ،ریجنل ٹیکس آفیسر (آر ٹی او ) ساہیوال شعبان بھٹی نے اوکاڑہ زون کا اچانک دورہ کیا ۔اوکاڑہ زون کی جانب سے چیف کمشنر کو خوش آمدید کیا گیا ۔ اس موقع پر اوکاڑہ زون کے کمشنر ڈاکٹرجاوید اقبال شیخ ،ایڈیشنل کمشنر وسیم اشرف، سپیشل اسسٹنٹ ٹو کمشنرڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سجا د صدیق،ان لینڈ ریونیو آفیسر رانا سجاد حسین نے چیف کمشنر شعبا ن بھٹی کو بریفنگ دی اور انہیں بتایا کہ اوکاڑہ زون میں ٹیکسوں کی وصولی کی مدمیں 33فیصد اضافہ ہوا ہے جس پر چیف کمشنر شعبان بھٹی نے ڈاکٹر جاوید اقبال شیخ اور ایڈیشنل کمشنر وسیم اشرف کی قیادت میں زون کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے تاکید کی اوکاڑہ زون میں ٹیکسوں کے گوشوارے جمع کروائے جانے کے سلسلے میں بھی ہر ممکن اقدام کئے جائیں ۔
کمشنر اوکاڑہ جاوید اقبال شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے ہی اوکاڑہ شہر، دیپالپور اور پاک پتن میں گوشواروں کی وصولی کے سلسلے میں محکمے کی جانب سے سنٹرز قائم کر دئیے ہیں جہاں موثراور فعال اندازمیں کام جاری ہے ۔
زون آفس کے بعد چیف کمشنر شعبان بھٹی نے اوکاڑہ شہرمیں قائم کئے گئے مختلف ٹیکس ریٹرن سنٹرز کا دورہ کیا جہاں پر انکم ٹیکس انسپکٹرصابر علی ، انسپکٹر نوید احمد، انسپکٹرعارف محمود ،انسپکٹر انور وسیم اپنے فرائض منصبی ادا کررہے تھے۔ انہوں نے چیف کمشنر کو ریٹرن سنٹرز پر جاری کام اور کارکردگی کے بارے میں بریف کیا ۔
چیف کمشنر شعبان بھٹی کی جانب سے اوکاڑہ زون کی پوری ٹیم کو شاباش دی گئی۔ کمشنر ڈاکٹرجاوید اقبال شیخ نے یقین دلایا کہ اوکاڑہ ریجن میں ریونیو اورٹیکس ریٹرنز کو بڑھانے کےلئے ہر ممکن اقدام کئے جائیں گے ۔
چیف کمشنر شعبان بھٹی نے کہا کہ شہریوں کو اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے ٹیکس ریٹرن بر وقت دائر اور واجب الادا ٹیکس بھی بروقت ادا کرنے چاہئیے ،ایسے ہی ہم ملک و قوم کی بقاءاور ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ، ٹیکس دہندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کےلئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔

 

Chief Commissioner Shaban Bhatti’s surprise visit to Okara Zone

Commissioner Dr Javed Iqbal Sheikh, Additional Commissioner Waseem Ashraf, Special Assistant to Commissioner, Deputy Commissioner Dr Sajjad Siddique, Inland Revenue Officer Rana Sajjad Hussain briefed the Chief Commissioner.

 Income tax collection in Okara zone increased by 33%, on which Chief Commissioner Shaban Bhatti praised the performance of the zone under the leadership of Dr Javed Iqbal Sheikh and Additional Commissioner Waseem Ashraf.

After the zone office, the Chief Commissioner visited various tax return centers established in the city. Inspector Sabir Ali, Inspector Naveed Ahmed, Inspector Arif Mehmood, Inspector Anwar Wasim briefed the Chief Commissioner about the ongoing work on the return centers.

Chief Commissioner Shaban Bhatti applauds the entire team of Okara Zone Office, Commissioner Dr Javed Iqbal Sheikh assured that every possible steps will be taken to increase revenue and tax returns in Okara region.

Shaban bhatti

Okara: November 16, 2019 – Chief Commissioner of the Federal Board of Revenue, Regional Tax Officer (RTO) Sahiwal Shaban Bhatti surprise visited Okara Zone. Chief Commissioner was welcomed by Okara zone. On the occasion, Commissioner of Okara Zone Dr Javed Iqbal Sheikh, Additional Commissioner Waseem Ashraf, Special Assistant to Commissioner Deputy Commissioner Dr Sajjad Siddique, Inland Revenue Officer Rana Sajjad Hussain briefed Chief Commissioner Shaban Bhatti.

He was briefed that in Okara Zone Recovery has increased by 33%, on which the commissioner Shaban Bhatti lauded the performance of the zone under the leadership of Dr Javed Iqbal Sheikh and Additional Commissioner Wasim Ashraf. He emphasized that every possible step should be taken in connection with the submission of tax returns in the Okara Zone.

 Commissioner Okara Javed Iqbal Sheikh while briefing said that the department has already set up centers in Okara city, Deepalpur and Pak Patan in connection with the collection of the returns, where effective work is in progress.

After the zone office, Chief Commissioner visited various tax return centers set up in Okara city where Income Tax Inspector Sabir Ali, Inspector Naveed Ahmed, Inspector Arif Mehmood, Inspector Anwar Waseem were performing their duties. They also briefed the Chief Commissioner about the ongoing work about the Return Centers.

Chief Commissioner Mr. Bhatti congratulated the entire Okara Zone team. Commissioner Dr Javed Iqbal Sheikh assured that every step would be taken to increase revenue and tax returns in Okara region.

Chief Commissioner Shaban Bhatti said that citizens should perform their national duty while filing tax returns on time and due taxes should be paid on time too.

“That is how we can ensure the survival and development of the country and the nation,” Shaban said and added, “The Federal Board of Revenue is committed to providing all possible facilities to taxpayers and will play its full role in this regard.”

Related Articles

Back to top button