پاکستان

نیو یارک میں نئے مستقل مندوب منیر اکرم نے عہدہ سنبھال لیا

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اصولی حمایت جاری رکھے گا۔ اقوام متحدہ میں بھارتی جارحیت اور کشمیر میں اسکے ریاستی مظالم اجاگر کریں گے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے تاہم چیلنجز سے نئے مواقع بھی نکل آتے ہیں۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اصولی حمایت جاری رکھے گا۔ اقوام متحدہ میں بھارتی جارحیت اور کشمیر میں اسکے ریاستی مظالم اجاگر کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے تاکہ اقتصادی و سماجی ترقی پر توجہ دی جا سکے۔
پاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امن و سلامتی، تخفیف اسلحہ اور موسمیاتی تغیر پر اپنی کوششیں جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن بیانیوں کے تدارک اور کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف عالمی کوششوں میں تیزی بھی ترجیحات میں شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button