تحریک انصاف کی صوبائی تنظیمیں تحلیل کرکے علاقائی تنظیمیں قائم کر دی گئیں
صوبائی ڈھانچے کی تحلیل کیساتھ ہی ملک بھر میں ریجنز کی تشکیل کا اعلان کر کے باضباطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیئے گئے
پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی زیرِ صدارت آئینی نظرِ ثانی کمیٹی کے اہم اجلاس کا انعقاد۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ہیومین رائیٹس ڈاکٹر شیریں مزاری، ڈیفنس منسٹر پرویز خٹک، وفاقی وزیرِ برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری، مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریکِ انصاف ارشدداد، مرکزی نائب صدر زاہد کاظمی اور سینئر رہنماء پاکستان تحریکِ انصاف و ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان شریک۔
اجلاس میں کور کمیٹی اور چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے اسلام آباد سمیت پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی تنظیمیں تحلیل کر کے ریجنز کو بحال کر دیا گیا، مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری۔
صوبائی ڈھانچے کی تحلیل کیساتھ ہی ملک بھر میں ریجنز کی تشکیل کا اعلان کر کے باضباطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیئے گئے، پنجاب کو شمالی، مرکزی، مغربی اور جنوبی ریجنز، سندھ کے لئے سکھر، حیدر آباد، کراچی اور نواب شاہ ریجنز، خیبرپختونخواہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور جنوبی خیبرپختونخواہ ریجنز، بلوچستان کے لئے شمالی، مرکزی، مغربی اور جنوبی ریجنز میں تقسیم کر دیا گیا جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 3 تنظیمی یونٹس پر مشتعمل ہوگا۔
تحریک انصاف اوورسیز ڈھانچہ 5 ریجنز پر مشتعمل ہوگا، او آئی سی کے لئے امریکی، یورپی، ایشیائی، آسٹریلوی اور افریقی ریجنز قائم، او آئی سی کے ہر ریجن کا الگ سیکرٹری مقرر کیا جائے گا۔
PTI dissolve provincial organizations