پاکستان

عمران خان کی روسی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے جا پابندیاں ختم کروانے کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا ۔عمران خان

نیویارک (محسن ظہیر سے ) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان سے روس کے وزیر خارجہ سرجی لاواروف نے اہم ملاقات کی ہے ۔ اس ملاقات میں بھی کشمیر کی صورتحال پر بات چیت پر خصوصی توجہ مرکوز کی ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور روس مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر پہلے سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس نے گذشتہ ماہ،مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے انعقاد کی مخالفت نہیں کی۔
وزیر اعظم نے روسی وزیر خارجہ سے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویش ناک صورتحال سے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے جا پابندیاں ختم کروانے کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا ۔عمران خان نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر دہشت گردوں کی معاونت کے جھوٹے الزامات لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ملاقات میں فریقین کا پاک روس دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان کیا گیا ۔افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مزید براںپاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لئے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا

Sergei Lavrov meets PM Imran Khan

Related Articles

Back to top button