نیویارک سٹیٹ میں ذائقہ دار” الیکٹرونک سگریٹ“ پر باپندی عائد، گورنر کومو نے حکمنامہ جاری کر دیا
صورتحا ل کی نزاکت اور سنگینی کے پیش نظر گورنر کومو کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،پبلک ہیلتھ اینڈ ہیلتھ پلاننگ کونسلنے بھی پابندی کی منظوری دے دی
نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹیٹ کے گورنر اینڈریو موکی جانب سے نیویارک سٹیٹ میں ذائقہ دار ”الیکٹرونک سگریٹ“کی فروخت پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ گورنر کی جانب سے یہ پابندی ایک ایگزیکٹو آرڈر کے اجراءکے ذریعے عائد کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے امریکہ بھر سے الیکٹرونک سگریٹس استعمال کرنے والے افراد کی اموات رپورٹس ہوئی ہیں جن کی تعداد سات بتائی جا رہی ہے ۔صورتحا ل کی نزاکت اور سنگینی کے پیش نظر گورنر کومو کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس پابندی کو نیویارک سٹیٹ کی پبلکہیلتھ اینڈ ہیلتھ پلاننگ کونسل کی جانب سے بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔ نیویارک پہلی امریکی ریاست ہے کہ جس میںایسی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ مشی گن سٹیٹ میں قانون ساز ایسی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں تاہم وہ تفصیلات کو حتمی شکل دے رہے ہیں ۔گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حیران کن بات ہے کہ الیکٹرونک سگریٹس بنانے والی کمپنیاں ببل گم، کیپٹن کرنچ اور کینڈی کاٹن جیسے فلیور استعمال کررہی ہیں۔
New York state has banned the sale of flavored e-cigarettes amid growing national concern about the safety of the products.