خبریں

لاس اینجلس میں یوم آزادی پاکستان کشمیری عوام کے نام

بڑی تعدادمیں بچوں نے اپنے بینڈ کے ساتھ کشمیر ڈے پریڈ نکالی،کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور ہندوستانی بربریت کی مذمت بھی کی گئی،وقار خان

تقریب میں پاکستانی قونصلر عبدالجبار میمن، پاکستان امریکن چیمبر آف کامرس کے صدر فواد اسمعیل، زبیر او فاطمہ خان کی شرکت، کانگرس کے ارکان، مئیر، پولیس سمیت دیگر حکام کی شرکت

لاس اینجلس (اردو نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم آزادی پاکستان منایا گیا تاہم اس سال یوم آزادی اور سالانہ تقریب کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکرم عوام کے نام کرتے ہوئے ان سے مثالی یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔

Pakistan Day Los Angeles, California 2019

یوم آزادی کے مزے کو دوبالا کرنے کے لیئے مایہ ناز پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور اور کوک سٹوڈیو کے معروف ڈھولک نواز بانر نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دور دراز سے آئے ہوئے لوگوں سے خوب داد وصول کی۔ سٹیج اور تاحد نظر سبز ہلالی پرچم اور کشمیر کے جھنڈے لہراتے رہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ تین سال سے پاکستان امریکن چیمبر آف کامرس اس تقریب کا اہتمام کرتا ہے جس میں سفیر پاکستان انکا بھرپور ساتھ دیتا ہے۔ پاکستان امریکن چیمبر آف کامرس کے چئیرمین وقار علی خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بڑی تعدادمیں بچوں نے اپنے بینڈ کے ساتھ کشمیر ڈے پریڈ نکالی،کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور ہندوستانی بربریت کی مذمت بھی کی گئی۔ جشن آزادی کے اس رنگا رنگ پروگرام میں لوگوں نے پاکستان کے روایتی کھانوں کے خوب مزے اڑائے۔ پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش میں بھی خوب دلچسپی لی۔ اس پروقار تقریب میں پاکستانی کونسلر عبدالجبار میمن، پاکستان امریکن چیمبر آف کامرس کے صدر فواد اسمعیل، شریک چئیرمین زبیر راو فاطمہ خان اور دیگر نے شرکت کی جبکہ کانگرس کے ارکان، مئیر، پولیس اور ایف بی آئی چیفس کے علاوہ دیگر اہم شخصیتوں نے شرکت کی جو لاس اینجلس کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام تھا۔

 

Pakistan Day Los Angeles

Related Articles

Back to top button