سمندری طوفان ڈورئین کا بہاماز کے بعد ساوتھ کیرولینا، جارجیا اور فلوریڈا کی طرف رخ
اگر ڈوریئن اٹلانٹک کے ساحل سے نہیں ٹکراتا تو بھی توقع ہے کہ قصبوں اور شہروں میں 25 سینٹی میٹرز تک بارشیں، زندگی کے لیے خطرناک سیلابی ریلے اور کچھ گرداب آ سکتے ہیں
آرلینڈو (اردو نیوز ) سمندری طوفان ڈورئین کا”بہاماز “میں تباہ کاریوں کے بعدامریکی ریاست ”آرلینڈو“ کی طرف رخ ہے ۔ طوفان کی آمد سے قبل شہر میں ایک سنسناٹا اور خاموشی طاری ہے۔بہاماز میں تباہ کاریوں کی وجہ سے اگرچہ طوفان کی شدت میں کمی واقع ہو گئی ہے تاہم تیز ہواو¿ں اور شدید بارش کے سلسلے اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر آرلینڈو شہر کے مکینوں نے محفوظ مقامات اور اپنے گھروں میں پناہ لے لی ہے ۔طوفان کی آمد اور اس کے خیر سے گذر جانے کے منتظر ہیں ۔
وسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے منگل کی رات جب ڈویئن فلوریڈا کے مشرقی ساحل اور بدھ اور جمعرات کو جارجیا اور ساو¿تھ کیرولائنا کے انتہائی قریب پہنچے گا تو وہ کیٹیگری 4 کا طوفان ہو گا۔ فلوریڈا اور ساو¿تھ کیرو لائنا کے لاکھوں رہائشیوں کو انخلا کا حکم دیا جا چکا ہے۔ نارتھ کیرو لائنا میں ہنگامی صورت حال نافذ ہے جہاں ڈوریئن بدھ کوپہنچ سکتا ہے۔نارتھ کیرولائنا کے گورنر رائے کوپر کہتے ہیں کہ یہ طوفان توقع ہے کہ تیزی پکڑے گا اس لیے تیاری کا وقت بہت کم باقی رہ گیا ہے۔اگر ڈوریئن اٹلانٹک کے ساحل سے نہیں ٹکراتا تو بھی توقع ہے کہ قصبوں اور شہروں میں 25 سینٹی میٹرز تک بارشیں، زندگی کے لیے خطرناک سیلابی ریلے اور کچھ گرداب آ سکتے ہیں۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈوریئن اس ہفتے اٹلانگ کے ساحل تک پہنچنے تک بدستور ایک سمندری طوفان ہی رہے گا۔