پاکستان

نیویارک میں انڈین مشن، ٹائمز سکوائر اور انڈین قونصلیٹ کے سامنے جمعہ اور ہفتے کو بڑوں مظاہروں کا اعلان

پہلا احتجاجی مظاہرہ جمعہ کو دوپہر ایک بجے انڈین مشن کے سامنے کیا جائیگا،مظاہرین نماز جمعہ بھی انڈین مشن کے سامنے ادا کریں گے

جمعہ کو ہی مجلس شوریٰ نیویارک ، اکنا ، مونا، ماس سمیت مسلم کمیونٹی کی نمائندہ تنظیمیں انڈین قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گی
ہفتے کی سہ پہر تین بجے سے شام پانچ چھ کے دوران ٹائمز سکوائر نیویارک پر 41اور42سٹریٹ کے درمیان (براڈ وے پر)بڑے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا گیا ہے
پاکستانی اور کشمیری امریکن کمیونٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھارت کے کشمیر کے سٹیٹس سے متعلق غاصبانہ فیصلے کے خلاف کئے جائیں گے
یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ستمبر میں اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

نیویارک (خصوصی رپورٹ) امریکہ میں بسنے والی پاکستانی ، کشمیری و مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے بھارتی حکومت کی جموں و کشمیر کے سپیشل سٹیٹس کو ختم کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اعلان کیا گیا ہے کہ اس ظالمانہ اور غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف امریکہ بھر میں ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی ، امریکی و عالمی رائے عامہ میں آگاہی پیدا کی جائے گی۔ اس سلسلے میں فیصلے کئے گئے ہیں کہ نیویارک میں جمعہ اور ہفتے کو دو روز مسلسل مودی سرکار کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔
پہلا احتجاجی مظاہرہ جمعہ کو دوپہر ایک بجے سے تین بجے تک ،نیویارک سٹی میں واقع انڈین مشن واقع 43rd St. 325 Eastپر کیا جائیگا جس کے پرمٹ کے حصول میں امریکن کونسل آف مینارٹی ویمن کی بازہ روحی اور کمیونٹی رہنما میاں شبیر گل نے کردارادا کیا تاہم یہ مظاہرہ پوری پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی کا نمائندہ مظاہرہ ہوگا۔ اس موقع پر مظاہرین انڈین مشن کے سامنے ہی نماز جمعہ ادا کریں گے جس کے بعد مظلوم کشمیریوں کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی جس کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔منتظمین نے کمیونٹی ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعدادمیں اس مظاہرے میںشریک ہوں ۔
دوسری جانب مجلس شوریٰ نیویارک ، اکنا ، مونا، ماس سمیت مسلم و کشمیری امریکن کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیمیں بھی جمعہ کو شام پانچ سے سات بجے تک نیویارک سٹی میں انڈین قونصلیٹ کے سامنے 64سٹریٹ اور 5ایونیو ، نیویارک سٹی کے کارنر پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
ہفتے کی سہ پہر تین بجے سے شام پانچ چھ کے دوران ٹائمز سکوائر نیویارک پر 41اور42سٹریٹ کے درمیان (براڈ وے پر)بڑے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں پاکستانی ، کشمیری ، مسلم کمیونٹی کے علاوہ انسانی حقوق کے سرگرم ارکان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

Related Articles

Back to top button