ممتاز ادیب صبیح محسن کی پانچویں برسی اور ” شام قہقہ“ 27جولائی کو ہوگی
معروف ادبی شخصیات ،صبیح محسن کی شخصیت اور طرز تحریر پر گفتگو کریں گی۔ تقریب کے دوسرے حصے میں ممتاز فکاہیہ کالم اور طنز و مزاح کے شعراءاپنی شگفتہ شاعری سے نوازیں گے
ممتاز فنانشل ایڈوائزر اور رائٹرجمال محسن کے بڑے بھائی صبیح محسن ،انگریزی اور اردو ادب پر عبور رکھتے تھے اور وہ چھ کتابوں کے مصنف ہیں
نیویارک(اردو نیوز)فنون و ادب کے حلقوں میں گذشتہ چالیس برسوں سے فعال تنظیم بزم خیام ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر آف پروگرامز ،سینئر صحافی اور ٹی وی پلے رائٹر صبیح محسن کی پانچویں برسی 27 جولائی بروز ہفتہ لانگ آئی لینڈ(نیویارک) میں منائی جائے گی۔ معروف ادبی شخصیات ،صبیح محسن کی شخصیت اور طرز تحریر پر گفتگو کریں گی۔ تقریب کے دوسرے حصے میں ممتاز فکاہیہ کالم اور طنز و مزاح کے شعراءاپنی شگفتہ شاعری سے نوازیں گے۔ تقریب میں شرکت بذریعہ دعوت نامہ ہے۔ جسے بذریعہ ای میلMjmlnvestment@gmail.com حاصل کیاجا سکتا ہے۔
ممتاز فنانشل ایڈوائزر اور رائٹرجمال محسن کے بڑے بھائی صبیح محسن ،انگریزی اور اردو ادب پر عبور رکھتے تھے اور وہ چھ کتابوں کے مصنف ہیں۔طنزو مزاح پر تین کتابیں ،ٹیلی ویژن ڈراموں پر ایک کتاب ” تماشائی“ سفر نامہ امریکہ تلاش “ اور یاد داشتوں پر مبنی کتا ب” داستان کہتے کہتے“ شائع ہو چکی ہیں۔ پی ٹی وی پر ان کی دو سیریز چمن اپارٹمنٹس اور اور بات سے بات کے علاوہ طویل دورانیئے کاڈرامہ فلاٹ303 کافی پسند کئے گئے۔ دیسنوی کے قلمی نام سے انہوں نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر روزنامہ ” ڈان“ میں آٹھ برس بھر پور تبصرے کئے۔
Sabih Mohsin, Jamal Mohsin, New York