چیف جسٹس کی سربراہی میں جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا تین رکنی جج کرے گا
آئینی درخواست اشتیاق مرزا کی درخواست پر سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کا فیصلہ کیا ہے ، سماعت16جولائی کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی قیادت میں بنچ کرے گا
اسلام آباد (اردو نیوز) سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں کیس کی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔آئینی درخواست اشتیاق مرزا کی جانب سے دائر کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 16جولائی کو سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میںوزارت قانون کو خط لکھ دیا گیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کیا موقف ہے کہ ارشد ملک کو ہٹانے کا مطلب واضح ہے کہ ارشد ملک کی ویڈیو کو صحیح مان لیا گیا ہے۔ مریم نواز اور شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ارشد ملک کی حقیقت سامنے آنے کے بعد اب میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ مل کیس کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دے دیا جائے اور میاں نواز شریف کو فی الفور رہا کر دیا جائے ۔
دوسری جانب جج ارشد ملک نے پانچ پیرا گرف پر مشتمل بیان حلفی میں الزام عائد کیا کہ انہیں شریف فیملی کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں اور رشوت کی پیشکش کی گئی ۔