عبداللہ ریاڑ کی امریکہ آمد، عمران اگرہ کی خصوصی ملاقات
پاکستان تحریک انصاف اوورسیز کے سیکرٹریعبداللہ ریاڑ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے 20جولائی کو شروع ہونیوالے دورہ واشنگٹن تک امریکہ میں قیام کریں گے
نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف اوورسیز کے سیکرٹری عبداللہ ریاڑ امریکہ پہنچ گئے ہیں ۔ امریکہ آمد پر تحریک انصاف نیویارک آفس انصاف ہاوس کے انچارج عمران اگرہ نے انہیںخوش آمدید کہا ۔ عبداللہ ریاڑ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے 20جولائی کو شروع ہونیوالے دورہ واشنگٹن تک امریکہ میں قیام کریں گے ۔ اس دوران وہ یہاں وزیر اعظم کی امریکہ آمد کے حوالے سے تنظیمی امور پر انتظامات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔
عبداللہ ریاڑ سے ملاقات کے دوران عمران اگرہ نے کہا کہ تحریک انصاف انٹر نیشنل چیپٹر کی قیادت میں بالخصوص عبداللہ ریاڑ کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت تحریک انصاف امریکہ کےتمام ساتھی متحد و یکجا ہیں اور وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے وژن کو امریکہ میں ہر سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔ عمران اگرہ نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا بیتابی سے انتظار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے سے پاک امریکہ تعلقات کو فروغ ملے گا اور ان تعلقات کے فروغ میں دونوں ممالک کے عوام بالخصوص اوورسیز کمیونٹیز اپنا کلیدی کردار ادا کریں گی۔