فرح لوئیس کونسل ویمن جیرولائن کوہن سول جج منتخب ، ملنڈا کیٹز کا دوبارہ گنتی کروانے کا فیصلہ
نیویارک سٹی میں منگل کو ہونیوالے کونسل ممبر ، سول جج اور کوینز اٹارنی جنرل کے الیکشن میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک دھڑے کے حمایت یافتہ امیدواران کامیاب ہو گئے
ڈسٹرکٹ45سے فرح لوئس دوبارہ کونسل ویمن منتخب ہونے میں کامیا ب ہو گئیں جنہیں کمیونٹی کا ایک گروپ سپورٹ کررہا تھا ۔ سول جج کے الیکشن میں کیرولائن کوہن کامیاب ہو گئیں
کوینز کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے الیکشن میںمینا ملک کامیاب نہ ہو سکیں جبکہ کمیونٹی کے ایک گروپ کی جانب سے حمایت یافتہ ملنڈ کیٹز بہت ہی کم مارجن سے مطلوبہ ووٹ حاصل نہ کر سکیں
نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹی میں منگل کو ہونیوالے کونسل ممبر ، سول جج اور کوینز اٹارنی جنرل کے الیکشن میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک دھڑے کے حمایت یافتہ امیدواران کامیاب ہو گئے ۔ بروکلین (نیویارک) سے کونی آئی لینڈ ایونیو کے ڈسٹرکٹ45سے فرح لوئس دوبارہ کونسل ویمن منتخب ہونے میں کامیا ب ہو گئیں جنہیں کمیونٹی کا ایک گروپ سپورٹ کررہا تھا ۔ سول جج کے الیکشن میں کیرولائن کوہن کامیاب ہو گئیں جنہیں کمیونٹی کی اکثریت سپورٹ کررہی تھی اسی طرح کوینز کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے الیکشن میں پاکستانی نژادامریکی امیدوار مینا ملک کامیاب نہ ہو سکیں جبکہ کمیونٹی کے ایک گروپ کی جانب سے حمایت یافتہ ملنڈ کیٹز بہت ہی کم مارجن سے مطلوبہ ووٹ حاصل نہ کر سکیں تاہم انہوں نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
Farah Louis, Caroline Cohen