سخت امیگریشن پالیسی کے حامی ڈائریکٹرامیگریشن مقرر
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن پالیسیوں کے حوالے سے سخت گیر موقف اور پالیسی رکھنے والے مسٹر کین کیوسی نیلی کو یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کا قائمقام ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے
اس تقرری پر امیگریشن حقوق کے حامیوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔مسٹرکیوسی نیلی نے کبھی بھی یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن کے لئے کام نہیں کیا اور انہیں اس اہم ایجنسی کا قائمقام سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے
ہمارے ملک کی سب سے زیادہ فراخدل امیگریشن پالیسی ہے لیکن ہمیں اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ امریکہ میں صرف قانونی طور پر لوگ موجود ہوں یا یہاں داخلہ حاصل کر سکیں ۔قائمقام ڈائریکٹرکین کیوسی نیلی
امیگریشن وکلاءکا کہنا ہے کہ مسٹر کین کیوسی نیلی کی تقرری سے انہیں خدشہ ہے کہ سٹیزن شپ، گرین کارڈز اور ویزے پٹیشنز پر سکروٹنگ مزید سخت ہو گی اور امکان ہے کہ ان پٹیشن پر فیصلوں میں بھی تاخیر ہو
کین کیوسی نیلی پناہ گزینوں اور دیگر امیگریشن ایشوز پر سخت گیر موقف رکھتے ہیں ، ورجینیا سٹیٹ میں 2010سے2014تک اٹارنی جنرل کے طور پر اپنے فرائض انجام دئیے ۔گورنر الیکشن میں ناکام ہوئے
واشنگٹن ڈی سی (اردو نیوز ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن پالیسیوں کے حوالے سے سخت گیر موقف اور پالیسی رکھنے والے مسٹر کین کیوسی نیلی کو یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کا قائمقام ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔اس تقرری پر امیگریشن حقوق کے حامیوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔مسٹرکیوسی نیلی نے کبھی بھی یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن کے لئے کام نہیں کیا اور انہیں اس اہم ایجنسی کا قائمقام سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ اس محکمے میں 19ہزار سے زائد ملازمین خدمات انجام دیتے ہیں اور اس محکمے کا تعلق سٹیزن شپ، گرین کارڈز اور ویزہ وغیرہ کی پٹیشنز پر ہونے والے فیصلوں سے متعلق ہے ۔
اپنی تقرری کے بعد مسٹر کین کیوسی نیلی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے ملک کی سب سے زیادہ فراخدل امیگریشن پالیسی ہے لیکن ہمیں اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ امریکہ میں صرف قانونی طور پر لوگ موجود ہوں یا یہاں داخلہ حاصل کر سکیں ۔
اس تقرری سے پہلےمسٹر کین کیوسی نیلی تواتر کےساتھ مختلف ٹی وی چینلز پر امیگریشن پالیسیوں کے حوالے سے اپنا موقف بیان کرتے رہیں ہیں جو کہ پناہ گزینوں اور دیگر امیگریشن ایشوز پر سخت گیر موقف کے طور پر جانا جاتا ہے ۔انہوں نے ورجینیا سٹیٹ میں 2010سے2014تک اٹارنی جنرل کے طور پر اپنے فرائض انجام دئیے ۔گورنر کا الیکشن بھی لڑا لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔
امیگریشن وکلاءکا کہنا ہے کہ مسٹر کین کیوسی نیلی کی تقرری سے انہیں خدشہ ہے کہ سٹیزن شپ، گرین کارڈز اور ویزے پٹیشنز پر سکروٹنگ مزید سخت ہو گی اور امکان ہے کہ ان پٹیشن پر فیصلوں میں بھی تاخیر ہو۔