کمانڈنگ آفیسر 61پریسنٹ کیپٹن گیبی سلیبا کا طیبہ اسلامک سنٹر کا دورہ
کیپٹن گیبی سلیبا کے طیبہ اسلامک سنٹرآمد پر سنٹر کے خطیب و امام قاری محمد یونس قادری نے مسجد انتظامیہ کے ساتھ استقبال کیا اور انہیں طیبہ سنٹر میں خوش آمدید کہا
طیبہ سنٹر کے دورے کے دوران کیپٹن گیبی چلیبا کے ہمراہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر کیپٹن عدیل رانا اور کمیونٹی رہنما راجہ آزاد گل بھی موجود تھے
کمانڈنگ آفیسر 61پریسنٹ کیپٹن گیبی چلیبا کی جانب سے طیبہ اسلامک سنٹراور کمیونٹی کو پولیس کی جانب سے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی ،مسجد انتظامیہ کا اظہار تشکر
نیویارک (اردو نیوز) کمانڈنگ آفیسر 61پریسنٹ کیپٹن گیبی سلیبانے گذشتہ جمعہ کو طیبہ اسلامک سنٹر کا دورہ نما ز جمعہ کے اجتماع پر موقع پر دورہ کیا ۔ کیپٹن گیبی سلیبا کے طیبہ اسلامک سنٹرآمد پر سنٹر کے خطیب و امام قاری محمد یونس قادری نے مسجد انتظامیہ کے ساتھ استقبال کیا اور انہیں طیبہ سنٹر میں خوش آمدید کہا ۔طیبہ سنٹر کے دورے کے دوران کیپٹن گیبی سلیباکے ہمراہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر کیپٹن عدیل رانا اور کمیونٹی رہنما راجہ آزاد گل بھی موجود تھے۔ اس دورے کے انعقاد میںکمیونٹی رہنما راجہ آزاد گل نے اہم کرادرادا کیا ۔کیپٹن عدیل رانا نے کمانڈنگ آفیسر 61پریسنٹ کیپٹن گیبی سلیبا کا تعارف کروایا جنہوں نے حال ہی میں 61پریسنٹ کے کمانڈنگ آفیسر کا چارج سنبھالا ہے۔
کمانڈنگ آفیسر 61پریسنٹ کیپٹن گیبی سلیبا کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے طیبہ اسلامک سنٹراور کمیونٹی کو پولیس کی جانب سے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ وعدہ تو نہیں کرتا کہ میں کمیونٹی کا ہر کام کر دوں گالیکن میرا یہ وعدہ ہے کہ جب بھی آپ میں سے کوئی میرے پاس کسی بھی کام یا مسلہ کےلئے رجوع کرے گا، میں اپنا سو فیصد کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرواتا ہوں ۔ کیپٹن گیبی چلیبا نے کمیونٹی کو ماہ رمضا ن کے ساتھ ساتھ عید الفطر کی بھی مبارکباد دی ۔انہوں نے کمیونٹی پر زور دیا کہ پولیس اور کمیونٹی کے باہمی تعاون کے فروغ سے نہ صرف ایک دوسرے کے مسائل کے بارے میں جانکاری کا موقع ملتا ہے بلکہ ان کے حل کو یقینی بنانے میں بھی آسانی ہوتی ہے ۔
کمیونٹی رہنما راجہ آزاد گل نے بھی کمیونٹی کی جانب سے کیپٹن گیبی سلیبا اور پورے پریسنٹ کے کرداراور تعاون کا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی جانب سے جو اقدام کئے جاتے ہیں، انہیں کمیونٹی نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔