اوورسیز پاکستانیز
فرح لوئیس بروکلین سے نیویارک سٹی کی کونسل ممبر منتخب
پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیمز کی خالی ہونیوالی نشست پر ہونیوالے سپیشل الیکشن کا میدان فرح لوئیس نے مار لیا
نیویارک (اردونیوز ) بروکلین (نیویارک ) کے نیویارک سٹی کونسل کے ڈسٹرکٹ45کے ہونیوالے سپیشل الیکشن میں فرح لوئیس کامیاب ہو گئی ہیں ۔ یہ نشست پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیمز کی خالی ہونیوالی نشست پر ہوا تھا جس پر بڑی تعداد میں امیدوار سامنے آئے تھے ۔الیکشن میں مقابلہ فرح لوئیس اور مونیک واٹر مین کے درمیان ہوا جس میں فرح لوئیس نے واضح اکثریت کے ساتھ میدان مار لیا ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیویارک سٹی کے ڈسٹرکٹ45میں بڑی تعدا د میں پاکستانی امریکن کمیونٹی بھی آباد ہے اور فرح لوئیس نیویارک سٹی کونسل میں اب پاکستانی کمیونٹی کی بھی نمائندہ ہوں گی ۔ کمیونٹی کی جانب سے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے ۔
Farah Louis Wins 45th District City Council Seat