اوورسیز پاکستانیز

مسلم ڈے پریڈ 22ستمبر کو ہو گی، اٹارنی فارس فیاض پریڈ کمیٹی کے چئیرمین منتخب

مسلم فاونڈیشن آف امریکہ کے پریذیڈنٹ میاں فیاض، چیف آرگنائزر عین الحق، خزانچی سعید اختر کی بنگلہ دیشی ، پاکستانی ، مصری ،ویسٹ افریقن اور دیگر مسلم کمیونٹی قائدین کے ساتھ پریش کانفرنس

مسلم ڈے پریڈ کی تیاریاں بھرپور طریقے سے اور بروقت شروع کر دی گئی ہیں ، پریڈ کے کامیاب انعقاد میں ہر ممکن اقدام کریں گے ، مسلم کمیونٹی پریڈ کے پلیٹ فارم پر جمع ہو ، چئیرمین فارس فیاض
گذشتہ 35سالوں سے مسلسل پریڈ کے انعقاد کا مقصد مسلم کمیونٹی، تاریخ ، ثقافت اور اقدار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے، میاں فیاض ، شاہنواز خان ، عین الحق، مصطفی سنگور،قاضی اشرف ، شمس الزمان
پریڈ کے کامیاب انعقاد کے لئے فنڈ ریزنگ تقریب منعقد کریں گے ، پریڈ میں گرینڈ مارشل اور مارشل کےلئے اہم شخصیات کو مدعو کیا جائیگا، انٹرٹیمنٹ کےلئے بھی انتظام کئے جائیں گے ، مسلم فاونڈیشن

 

Attorney Faras Fayyaz, Chairman Muslim Day Parade 2019

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹی میں حسب روایت اس سال بھی مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے 22ستمبر کومسلم ڈے پریڈ نکالی جائے گی ۔اس بات کا اعلان مسلم ڈے پریڈ کے نو منتخب جواں سال چئیرمین اٹارنی فارس فیاض نے مسلم فاونڈیشن آف امریکہ کے پریذیڈنٹ میاں فیاض، چیف آرگنائزر عین الحق، خزانچی سعید اختر،پریذیڈنٹ بنگلہ دیشی مرچنٹس ایسوسی ایشن شاہنواز خان ، پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسو سی ایشن کے پرویز اختر، مصری امریکن کمیونٹی کے ڈاکٹرعلاو الدین ، مصطفی سنگور ، ویسٹ افریقن کمیونٹی،کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرمحمد رضوی ،بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی قاضی اشرف، پاک امریکن سوسائٹی کے شمس الزمان ، ڈان ٹریولز کے سعید حسنسمیت دیگر کمیونٹی قائدین کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔
یہاں قابل امر ذکر یہ ہے کہ مسلم ڈے پریڈ کمیٹی کی جانب سے نہ صر ف اٹارنی فارس فیاض کی شکل میں جواں سال کمیونٹی رکن کو پریڈ کی قیادت کےلئے منتخب کیا گیا ہے بلکہ 22ستمبر کو منعقد ہونیوالی پریڈ کی تیاریوں کا بھی بروقت آغاز کر دیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس میں مسلم کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، ارکان اور تنظیموں کی شرکت کو بھی یقینی بنا کر واضح کیا گیا کہ گذشتہ 35سالوں سے جاری مسلم کمیونٹی کی اس اہم و نمائندہ پریڈ میں زیاد ہ سے زیادہ کمیونٹیز کی شرکت اور نمائندگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
چئیرمین فارس فیاض نے کہا کہ انشاءاللہ حسب معمول اس سال بھی پریڈ نیویارک سٹی میں میڈیسن ایونیو پر 38سٹریٹ سے شروع ہو کر 26سٹریٹ تک جائے گی ۔ پریڈ میں اہم شخصیات کو گرینڈ مارشل اور مارشل کے طور پر مدعو کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم امریکن کمیونٹیز کے تمام قائدین اور ارکان کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پریڈ میں شریک ہو کر اسے کامیاب بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ڈے پریڈ دراصل مسلم امریکن کمیونٹی کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جس پر سب جمع ہو کر اپنے مشترکہ مقاصد کے حصول کو یقینی بنانے کے علاوہ موثر طریقے سے مسلم کمیونٹی کی ثقافت، اقدار اور تاریخ سمیت اہم پہلووں کو اجاگر کر سکتے ہیں ۔فارس فیاض نے مزید بتایا کہ پریڈ کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں پریڈ سے قبل فنڈ ریزنگ تقریب اور اہم اقدامات کئے جائیں گے
مسلم فاو¿نڈیشن آف امریکہ کے پریذیڈنٹ میاں فیاض، چیف آرگنائزر عین الحق نے کہا کہ اس سال پریڈ کے موضوع (تھیم) کا جلد اعلان کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ قومی اور عالمی سطح پر جانی جانیوالی کسی اہم شخصیت کو گرینڈ مارشل کے طور پر مدعو کریں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سال انٹرٹینمنٹ کےلئے بھی خصوصی انتظام کیا جائیگا ۔انہوں نے مسلم کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پریڈ میں اپنے اہل خانہ اور دوست احباب کے ساتھ شریک ہوں اور پریڈ کو کامیاب بنائیں ۔


پریذیڈنٹ بنگلہ دیشی مرچنٹس ایسوسی ایشن شاہنواز خان ، پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسو سی ایشن کے پرویز اختر، مصری امریکن کمیونٹی کے ڈاکٹرعلاو¿ الدین ، مصطفی سنگور ، ویسٹ افریقن کمیونٹی،کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرمحمد رضوی ،بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی قاضی اشرف، پاک امریکن سوسائٹی کے شمس الزمان ، ڈان ٹریولز کے سعید حسن سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنی کمیونٹیز پر زور دینا ہے کہ وہ پریڈ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔شرکاءنے پریڈ کمیٹی کے چئیرمین فارس فیاض کو ان کے انتخاب پر مبارکبا د بھی دی جبکہ فارس فیاض کا کہنا تھا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ، وہ اس پر پورا اترنے کےلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔

Watch Video – https://www.facebook.com/mohsinzaheerusa/videos/10156523852358198/

Related Articles

Back to top button