پاکستان

بجٹ سے پہلے وزیر خزانہ اسد عمر مستعفی ہو گئے

یہ بات واضح ہو گیا ہے کہ اسد عمر کی کارکردگی کے حوالے سے جس عدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا تھا، اسی تشویش کے پیش نظرانہیں تبدیل کیا گیا

اسلام آباد (اردو نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران سب سے سخت فیصلہ کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کو تبدیل کر دیا ہے ۔وزیر اعظم نے اسد عمر سے ملاقات کی اور ان سے وزیر خزانہ کے سلسلے میں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ۔ اسد عمر کے مطابق انہوں نے کپتان کے فیصلے پر لبیک کہتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ۔ اسد عمر کے مطابق انہیں خزانہ کے علاوہ کوئی وزارت دینے کی بات کی گئی لیکن انہوں نے کوئی نئی وزارت لینے سے معذرت کی ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت چھوڑنے کا ہر گز مطلب نہ لیا جائے کہ میں پارٹی میں متحرک نہیں رہونگا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف اس وقت جوائن کی تھی کہ جب پارٹی پارلیمنٹ میں بھی موجود نہیں تھی ۔
Shaharyar Chaudhry Law Firm AdAd -سیاسی پنڈتوں کے مطابق اسد عمر کی فوری تبدیلی کا فیصلہ اس لئے کیا گیا کہ نئے بجٹ سے پہلے نیا وزیر خزانہ آئے تاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق نیا بجٹ بنا سکیں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسد عمر کی تبدیلی کی کچھ عرصہ سے باتیں ہو رہی تھیں اور اسد عمر سمیت تحریک انصاف کی جانب سے مسلسل ان افواہوں کی تردید کی جا تی رہی لیکن اب یہ بات واضح ہو گیا ہے کہ اسد عمر کی کارکردگی کے حوالے سے جس عدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا تھا، اسی تشویش کے پیش نظرانہیںتبدیل کیا گیا ۔

Related Articles

Back to top button