پاکستان
گورنر پنجاب نیویارک پہنچ گئے، امریکہ اور کینیڈا کے اہم شہروں کا دورہ کریں گے
نیویارک کے جے ایف کے ائیرپورٹ پر ان کا تحریک انصاف اور کمیونٹی کے مقامی قائدین و ارکان نے پرتپاک استقبال کیا
نیویارک (اردو نیوز) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور پانچ اپریل کو نیویارک پہنچ گئے ۔ نیویارک کے جے ایف کے ائیرپورٹ پر ان کا تحریک انصاف اور کمیونٹی کے مقامی قائدین و ارکان نے پرتپاک استقبال کیا ۔گورنر سرور چوہدری امریکہ اور کینیڈا کے اہم شروں کا دورہ کریں گے ۔