نیویارک کمیونٹی کی سماجی و سیاسی شخصیت شعیب جاوید شدید علیل ، صحت یابی کےلئے دعا کی اپیل
برونکس میں مقیم شعیب جاوید کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ نیویارک سے ہے ، کینسر کے مرض کی وجہ سے ہسپتال داخل
پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اور کمیونٹی کی جانب سے میاں شعیب جاوید کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ نیویارک کے مقامی رہنما اور پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت میاںشعیب جاوید شدید علیل ہو گئے ہیں ۔ انہیں کینسر کا مرض تشخیص ہوا ہے اور نیویارک سٹی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ برونکس میں مقیم میاں شعیب جاوید کی کچھ عرصہ قبل طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد پتہ چلا کہ انہیں کینسر کا مرض ہے ۔ ان کا کچھ عرصے سے علاج جاری ہے لیکن جمعرات کو طبیعت دوبارہ خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں نیویارک سٹی کے ہسپتال میں دوبارہ داخل کر وادیا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ نیویارک اور میاں شعیب جاوید کے قریبی دوست احباب ملک خرم ، رانا سعید،احمد جان، میاں روف، عرفان قیصر، عزیز بٹ ، سکندرجاوید ،ملک اعجاز، ملک اشفاق، راجہ روف، اویس رحمان ، چوہدری عبید اورمیاں شبیر گل ،سمیت دیگر نے میاں شعیب جاوید کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں شعیب جاوید ، پاکستانی کمیونٹی کا نہایت ملنسار، مخلص اور محبت کرنے والا رکن ہے۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب پاک ﷺ کے صدقے انہیں صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ۔آمین