امیگریشن نیوز

امریکی شہریوں کو یورپی ممالک کے لئےETIAS ویزے کی ضرورت ہو گی

یورپین یونین کی جانب سے کئے جانے والے اعلان میں کہا گیا کہ امریکی مسافروں کو یورپ آنے کے لئے نئے ٹائپ کے ETIAS ویزے کی ضرورت ہو گی جسے یورپین ٹریول انفارمیشن اینڈ آتھورائزیشن سسٹم ETIASکا نام دیا گیا ہے

یورپین ویزے کے لئے امریکی شہریوں کو اپنے پاسپورٹ، ای میل اور کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی معلومات دے کر آن لائن ویزہ اپلائی کرنا ہوگا۔ کم عمر بچوں کی صرف پاسپورٹ کی معلومات درکار ہوں گی

یورپ(اردو نیوز ) یورپ کا دورہ کرنے والے امریکی شہریوں کوآئندہ سال 20121سے یورپ کے ویزے کی ضرورت ہو گی ۔اس بات کا اعلان یورپین یونین کی جانب سے کیا گیا۔ اعلان میں کہا گیا کہ امریکی مسافروں کو یورپ آنے کے لئے نئے ٹائپ کے ویزے کی ضرورت ہو گی جسے یورپین ٹریول انفارمیشن اینڈ آتھورائزیشن سسٹم ETIASکا نام دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شینیگن کے علاقے میں یورپ کے 26ممالک شامل ہیں جن کے درمیان کوئی بارڈرز موجود نہیں ہیں ۔ ان ممالک میں کسی ایک میںملک میں موجود شخص تمام26ممالک میں جا سکتا ہے بشمول سپین، فرانس، یونان ،جرمنی، اٹلی اور پولینڈ وغیرہ ۔
Shaharyar Chaudhry Law Firm AdAd -موجودہ نظا م کے تحت امریکی شہری کسی بھی یورپین ملک کا بغیر ویزے کے 90دن تک دورہ کر سکتے ہیں ۔نئے یورپین ویزے کے لئے امریکی شہریوں کو اپنے پاسپورٹ، ای میل اور کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی معلومات دے کر آن لائن ویزہ اپلائی کرنا ہوگا۔ کم عمر بچوں کی صرف پاسپورٹ کی معلومات درکار ہوں گی ۔یورپ کے لئے ETIASkکی معیاد تین سال ہو گی ۔ اس دوران ویزے کے حامل افراد جتنی بار مرضی چاہیں، یورپ کا دورہ کر سکیں گے ۔ ETIAS کی ویب سائٹ پر یورپین یونین کی جانب سے کہا گیا کہ سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے مزید اقدام کئے جا رہے ہیں ۔

Europe Visa for US Citizens

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی پاکستان کےلئے ویزہ پالیسی میں اہم تبدیلیاں

یہ بھی پڑھیں:امیگریشن کی جانب سے دو بڑی سہولتوں کا اعلان

 

Related Articles

Back to top button