وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو فارغ کر دیا گیا
ہندو کمیونٹی سے متعلق غیر اخلاقی بیان دینے پروزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان کو استعفیٰ دینے کی ہدایت کی
لاہور (ارود نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کوہندو کمیونٹی سے متعلق غیر اخلاقی بیان دینے پر وزارت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ان کے بیان کا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان کو طلب کیا اور انہیں غیر ذمہ دارانہ بیان پر استعفیٰ دینے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان کا وزارت اطلاعات کے قلمدان سے دیا گیا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔
فیاض چوہان کے اس سے قبل بھی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملات اور متنازع بیانات سامنے آئے جس پر انہیں معافی مانگنی پڑی ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام میں اقلیتوں کے بارے اسے ریمارکس کی گنجائش نہیں، پاکستان کا آئین بھی اقلیتوں کو مساوی حقوق دیتا ہے۔
Anti-Hindu remarks: Fayyaz-ul-Hassan Chohan removed as Punjab minister