پاکستان

کون بنے گا شکاگو کا مئیر ؟فیصلہ 26فروری کو ہوگا؟

الیکشن میں کسی بھی امیدوار کی جانب سے 50فیصد ووٹ نہ لینے کی صورت میں رن آف الیکشن ہونگے

مئیر کے امیدواروں کی جانب سے پاکستانی سمیت امیگرنٹس کمیونٹیز کے ووٹ کے لئے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے
شکاگو کے آئندہ مئیر کے لئے شہر سے جرائم کا خاتمہ اور مہنگائی پر کنٹرول سب سے بڑے چیلنجز ہوں گے، سلمان آفتاب
نئے مئیر کو شکاگو کی معیشت کو ٹھیک کرنا ہوگا،بے روز گاری کو ختم کرنا ہوگا اور کرائم کو کنٹرول کرنا ہوگا۔آصف ملک

ہمارے دفتر میں مئیر کے چارامیدواران دورہ کیا ۔ تمام امیدواروں کو ڈیوان ایونیو کا دورہ کروایا ،ڈور ٹو ڈور لے کر گئے ، کمیونٹی سے ملاقاتیں کروائیں ۔رانا جاوید

شکاگو(اردو نیوز) شکاگو شہر کے مئیر سمیت آلڈر مین کے انتخابات 26فروری کو ہونگے ۔شکاگو کے موجودہ مئیر راہم عمونیئل نے تیسری ٹرم کے لئے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا ۔مئیر کے عہدے کے لئے تقریباً ایک درجن امیدوار میدان میں ہیں ۔ یونیورسٹی آف شکاگو کے انسٹیٹیویٹ آف پالیٹکس کے ڈیوڈ ایکسل راڈ کا کہنا ہے کہ زیادہ امکان یہی ہے کہ مئیر کے تمام امیدواروں میں سے کوئی بھی عہدے کےلئے منتخب ہونے کے لئے 50فیصد ووٹ حاصل نہیں کر پائیگا۔ اس لئے آنیوالے الیکشن میں جو دو امیدوار سب سے زیادہ ووٹ لیں گے ، ان میں دو اپریل کو رن آف الیکشن ہوگا اور اس الیکشن میں فیصلہ ہوگا کہ امریکہ کے بڑے شہر شکاگو کا مئیر کون ہوگا؟
مئیر شکاگو کے الیکشن میں جہاں بڑی تعداد میںامیدوار سامنے آئیں ہیں اور اہالیان شکاگو تقسیم ہو گئے ہیں ، اسی طرح شکاگو میں بسنے والی کمیونٹی کے مختلف گروپس بھی مختلف امیدواروں کو سپورٹ کررہے ہیں ۔ مئیر کے امیدواروں کی جانب سے پاکستانی سمیت امیگرنٹس کمیونٹیز کے ووٹ کے لئے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کے رہنما سلمان آفتاب کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں امیدواروں کی وجہ سے 19فیصد ووٹر ابھی تک فیصلہ نہیں کر پائے ۔ یہی صورتحال میری ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زیادہ امیدواروں کی وجہ سے زیادہ ووٹر ٹرن آو¿ٹ ہونے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ امیدواران ہونے کی وجہ سے ووٹ تقسیم ہو جائیں گے اور قومی امکان ہے کہ کوئی بھی پچاس فیصد ووٹ نہیں حاصل کر سکے گا اسلئے دو اپریل کو رن آف ہوگا۔
سلمان آفتاب کے مطابق 26فروری کو شکاگو میں آلڈر مین کی تمام بچاس نشستوں پر بھی الیکشن ہونگے ۔آلڈر مین کے عہدے کے لئے شکاگو میں پاکستانی و انڈین کمیونٹی کے گڑھ ڈیوان ایونیو سے بھارتی نژاد انڈین مسلم زہرا قادری بھی 50وارڈ سے ڈیبرا سلور سٹائین کے مقابلے میں امیدوار ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں سلمان آفتاب نے کہا کہ شکاگو کے آئندہ مئیر کے لئے شہر سے جرائم کا خاتمہ اور مہنگائی پر کنٹرول سب سے بڑے چیلنجز ہوں گے ۔
”میرا پاکستان “ تنظیم کے صدراورکمیونٹی رہنما آصف ملک کے مطابق رن آف میں پہنچنے کے دو امیدواران بل ڈیلی اور ٹونی پرونکل کے امکانات ہیں ۔ان دونوں میں سے کوئی ایک مئیر منتخب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نئے مئیر کو شکاگو کی معیشت کو ٹھیک کرنا ہوگا،بے روز گاری کو ختم کرنا ہوگا اور کرائم کو کنٹرول کرنا ہوگا۔
کمیونٹی رہنما و صحافی رانا جاوید ہمارے دفتر میں مئیر کے چارامیدواران پال والس، منڈوزا،مکارتھی ،گیری چیکو آئے ۔سٹی کے خزانچی کے امیدوار سٹیو نے بھی آفس کا دورہ کیا ۔ ہم نے ان تمام امیدواروں کو ڈیوان ایونیو کا دورہ کروایا ، ہر سٹور پر اور ڈور ٹو ڈور لے کر گئے ، کمیونٹی سے ملاقاتیں کروائیں ۔

Chicago’s mayoral election

 

Related Articles

Back to top button