پاکستان

یوم جمہورئیہ پاکستان23مارچ کو بروکلین بورو ہال میں منانے کا اعلان

پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن (PAYO)کے زیر اہتمام بروکلین کی تاریخ میں پہلی باربورو ہال میں یوم پاکستان منایا جائیگا، تیاریاں شروع

تقریب میں بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز سمیت اہم امریکی شخصیات ،قائمقام پاکستانی قونصل جنرل سمیت اہم شخصیات اور کمیونٹی ارکان شریک ہونگے

نیویارک (پ ر ) پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بروکلین کی تاریخ میں پہلی بار اس سال 23مارچ کو یوم جمہورئیہ پاکستان بروکلین بورو ہال میں شام ٹھیک پانچ بجے منایا جائیگا۔ اس بات کا اعلان پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن (PAYO) کے وکیل احمد، جواد شبیر اور ہمایوں ریاض سمیت عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔بروکلین بورو ہال کی پروقار عمارت کے مرکزی ہال میں منعقد ہونیوالی تقریب میں بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز سمیت اہم شخصیات ،قائمقام قونصل جنرل اور کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان شریک ہوں گے ۔ تقریب میں یوم پاکستان کے تاریخ پس منظر، قیام پاکستان کےاغراض و مقاصد کے مختلف و اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی جائے گی ۔تقریب میں یوم پاکستان کا بڑا کیک بھی کاٹا جائیگا۔
پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن (PAYO) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم بروکلین بورو پریذیڈنٹ مسٹر ایرک ایڈمز کے نہایت مشکور و ممنون ہیں کہ جنہوں نے نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کو بورو ہال میں یوم پاکستان کی تقریب کے انعقاد کی اجازت دی ۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی اس عظیم الشان تقریب میں شریک ہوکر ملکر یوم پاکستان منائیں اور وطن عزیز اور بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کریں ۔پائیو کے زیر اہتمام یہ یوم جمہورئیہ پاکستانی کی چوتھی سالانی تقریب ہو گی ۔

Related Articles

Back to top button