اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں کریڈٹ کارڈ فراڈاور منشیات میں ملوث گینگ گرفتار،6لاکھ ڈالر زاور480پاونڈ مروانا برامد

آپریشن میں تین افراد کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ملزمان سے چھ لاکھ ڈالرز کیش ،تین ہزار ڈالرز کے جعلی نوٹ اور تقریباً 480پاو¿نڈ ز مروانا برامد ہوئی ہے

گرفتاری ڈسٹرکٹ اٹارنی کوینز رچرڈ اے براون، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر جیمز او نیل اور ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ولیم ایف سوینی کے مشترکہ آپریشن میں ہوئی
ڈسٹرکٹ اٹارنی کوینز کے مطابق گرفتارکئے جانے والے افرادمیں جیان ژی (29سال)، یو میسی سن (55سال) اور کیاو زیو (26سال) شامل ہیں

نیویارک (اردو نیوز ) قانون ناف ذ کرنیوالے اداروں نے نیویارک کے علاقے کوینز میں کریڈ ٹ کارڈ فراڈ اور سینکٹروں پاو¿نڈ مروانا(منشیات ) رکھنے کے الزام میں فلشنگ سے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ڈسٹرکٹ اٹارنی کوینز رچرڈ اے براو¿ں نے مذکورہ آپریشن نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر جیمز او نیل اور ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ولیم ایف سوینی کے ساتھ ملکر کیا ۔اس آپریشن میں تین افراد کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ملزمان سے چھ لاکھ ڈالرز کیش ،تین ہزار ڈالرز کے جعلی نوٹ اور تقریباً 480پاونڈ ز مروانا برامد ہوئی ہے ۔
کوینز کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے مطابق ملزمان کے خلاف بوگس کریڈٹ کارڈز، جعلی کرنسی اور منشیات رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گھناونا دھندہ کوینز کے ایک رہائشی علاقے کے گھر میں جاری تھا جہاں ایک بچہ بھی رہتا تھا۔
پولیس کمشنر جیمز اونیل کا کہنا تھا کہ اس کیس میں عائد الزام تواضح کرتے ہیں کہ کیسے جرائم پیشہ افراد اچھے شہریوں کو اپنا نشانہ بناتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ جرائم کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے ۔اس عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔انہوں نے مذکورہ افراد کی گرفتاری میں ڈیٹیکٹو بیورو اور کوینز ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کے کردارکو سراہا۔
ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ان چارج ولیم سوینی نے کہا کہ ایف بی آئی اور قانو ن نافذ کرنے والے ہمارے دیگر ساتھی ان افراد کے خلاف اپنا تفتیشی کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں کہ جو جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کیس میں گرفتار ملزمان بڑے پیمانے پر ہونیوالے کریڈٹ کارڈ فراڈ میں ملوث پائے گئے۔
ڈسٹرکٹ اٹارنی کوینز کے مطابق گرفتارکئے جانے والے افرادمیں جیان ژی (29سال)، یو میسی سن (55سال) اور کیاو¿ زیو (26سال) شامل ہیں ۔

QUEENS-BASED COUNTERFEIT CREDIT CARD RING DISMANTLED

Related Articles

Back to top button